Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

بھارتی فلم ’غدر2‘ کے ٹریلر نے صارفین کو مایوس کردیا

فلم 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
شائع 27 جولائ 2023 02:13pm
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

سال 2023 کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک بالی ووڈ فلم ’غدر 2‘ بھی ہے جس کا ٹریلرجاری کردیا گیا۔

انیل شرما کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرٹرینڈ کر رہی ہے کیونکہ اس فلم کے ذریعے سنی دیول اورامیشا پٹیل اداکاری کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ٹریلر پر اپنے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

فلم ’غدر 2‘ میں کچھ لوگ سنی دیول کو تارا سنگھ کے روپ میں دوبارہ دیکھنے کے لئے پرجوش ہیں تو کچھ لوگ فلم کی کہانی سے مایوس ہیں۔

صارفین کا ردِعمل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا: “ غدر2 کا ٹریلر دیکھ کر بہت مزہ آیا۔ ایکشن، میوزک اور باپ بیٹے کا رشتہ سب کچھ ہے اس فلم میں۔“

ایک صارف نے لکھا: ”یہ فلم تکنیکی طور پر خراب ہے جبکہ پراگ اگروال نے بہت بڑے پیمانے پراس میں سرمایہ کاری کی ہے۔“

ایک اور صارف نے لکھا: سرسنی دیول تارا سنگھ کے کردار میں اچھے لگ رہے ہیں لیکن ٹریلر پرانا لگ رہا ہے۔“

ایک ٹوئٹرپوسٹ پر صارف نے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ایکشن پیس بہت اچھا ہے۔

ان تمام زبردست ردِعمل کے باوجود فلم کے مشہور تجزیہ کار کمال خان کی طرف سے فلم پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔

ٹوئٹر پر انہوں نے ’غدر 2‘ کو سال کی بدترین فلم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ فلم 2001 میں ریلز ہونے والی مشہور رومانوی فلم غدر کا دوسرا پارٹ ہے جس میں سنی دیول اور امیشا پٹیل نے متاثر کن اداکاری کر کے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا تھا۔

فلم 11 اگست کو اکشے کمار کی فلم ’او ایم جی 2‘ کے ساتھ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

india

lifestyle

movie

Ameesha patel

sunny deol

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div