Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

’بے بی باجی‘ میں جمال کے تھپڑ نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے

ڈرامے کی61 ویں قسط نے ریٹنگز کے تمام ریکارڈ توڑدیے
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2023 04:02pm
تصویر: اے آر وائی ڈیجیٹل/انسٹاگرام
تصویر: اے آر وائی ڈیجیٹل/انسٹاگرام

ڈرامہ ’بے بی باجی‘ اس وقت پاکستان ٹیلی ویژن اسکرینز پر اپنی تمام تر مقبولیت کے ساتھ دیکھنے والوں خصوصاً خواتین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

گزشتہ روز نشر ہونے والی 61 ویں قسط نے ریٹنگز کے تمام ریکارڈ توڑدیے ہیں کیونکہ اس میں بیٹوں کی بےاعتنائی کے باعث جہاں اولڈ ہوم جانے والی بے بی باجی کا چھوٹے بیٹے ولید کے ساتھ جذباتی ملا پ دکھایا گیا وہیں جمال (سعود کاظمی ) کے اپنی اہلیہ اور بےبی باجی کی انتہائی جھگڑالو بہوعذرا (جویریہ سعود ) کو مارے گئے تھپڑ نے بھی دیکھنے والوں کے جذبات گرما دیے ہیں۔

اس قسط میں صارفین عاصمہ کے نصیر سے خلع کے مطالبے پر بھی بہت خوش دیکھائی دیے ہیں کیونکہ وہ اپنے شوہرکی زیادتی پراپنے لیے کھڑی ہو رہی ہے۔

یہ ڈرامہ سیریل ادریس پروڈکشن کی جانب سے پیش کیا گیا ہے جسے منصور احمد نے تحریرکیا ہے۔

تحسین خان کی ڈائریکشن میں بننے والے اس ڈرامے کی کاسٹ میں منور سعید، ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید نیازی، طوبیٰ انور، فضل حسین اور عینا آصف شامل ہیں۔

Women

drama

lifestyle

baby baji

javeria saud

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div