Aaj News

جمعرات, فروری 29, 2024  
18 Shaban 1445  

متحدہ عرب امارات میں چاول کی برآمد پر4 ماہ کیلئے پابندی عائد

بھارت کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی پابندی کا فیصلہ کیا
شائع 29 جولائ 2023 02:51pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

** اماراتی حکام نے 4 ماہ کے لیے چاول کی برآمد اور دوبارہ برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے.**

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ”وام“ کے مطابق اس پابندی کی زد میں بھارتی چاول بھی آئیں گے۔

متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ پابندی چاولوں کی تمام اقسام بشمول براؤن چاول، مکمل یا جزوی پسے ہوئے چاول، اور ٹوٹا چاول پر عائد کی گئی ہے۔

وام کے مطابق چاول کی برآمد اور دوبارہ برآمد کی خواہش مند کمپنیوں کو ملک سے باہر برآمد کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی لیے وزارتِ معاشیات کو درخواست دینی ہوگی۔

واضح رہے کہ بھارت میں تاخیر سے ہونے والی شدید بارشوں نے فصلوں کو نقصان پہنچایا جس کے باعث قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ ہفتے بھارتی حکومت نے سفید غیر باسمتی اور ٹوٹا چاول کی برآمدات روکنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مقامی فراہم کنندگان (سپلائرز) اور سپر مارکیٹوں کو عارضی ہی سہی لیکن قیمتوں میں اضافے کی توقع تھی۔

بھارت دنیا بھر میں چاول کی برآمدات میں 40 فیصد حصہ ڈالتا ہے جہاں جمعہ 28 جولائی ک تیل کے بغیر چاول چوکر کی برآمدات بھی ب30 نومبر تک کے لیے محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

india

UAE

Import

RIce

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div