واکا واکا کرنے والی شکیرا شوٹنگ کے دوران ہکا بکا، چیخ وپکار کی ویڈیو وائرل

جل پری کے کاسٹیوم میں شوٹنگ کے دوران کچرے سے چوہا نکل آیا
شائع 29 جولائ 2023 04:41pm

فٹ بال ورلڈ کپ کے گانے ’ واکا واکا’ سے پوری دنیا میں مشہور ہونے والی گلوکارہ شکیرا نے جل پری کے کاسٹیوم میں گانے کی ویڈیو ریکارڈ کروانے کے دوران کچرے سے چوہا نکل آیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ چوہے کی آمد پر شدید خوفزدہ ہوگئیں۔

شکیرا نے چوہے کو دیکھ کر چیخ ماری اور فوری طور پر اٹھ گئیں۔ اس دوران ان کی گلابی رنگ کی وگ بھی اتر گئی۔

واقعے کی وڈیو کو شکیرا نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا ہے.

آج سے 2 روز قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کو 17 لاکھ سے زائد افراد نے پسند کیا ہے۔

متعدد مداحوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گلوکارہ شکیرا سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔