Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

چین نے چھ ماہ بعد پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کردیا

چین کیلئے نامزد پاکستان کے نئےسفیر بھی بیجنگ جانے کی تیاریوں میں مصروف
شائع 29 جولائ 2023 03:56pm
تصویر: آئی اسٹاک
تصویر: آئی اسٹاک

چین نے چھ ماہ بعد پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کردیا۔ نامزد سفیر جیانگ ژائی ڈانگ چین کے ڈپلومیٹک سروس کے سینئیر آفیسر ہیں۔

رواں سال کے آٖغاز میں چین کے سابق سفیرنانگ رانگ کی واپس بیجنگ روانگی کے بعد چین نے 6 ماہ بعد بالآخر پاکستان کے لیے جیانگ ژائی ڈانگ کو نیا سفیر نامزد کر دیا ہے۔

نانگ رانگ کی واپسی کےبعد سے پاکستان میں چین کے سفیر کا عہدہ خالی تھا۔

ذرائع کے مطابق جیانگ ژائی ڈانگ چین کے ڈپلومیٹک سروس کے سینئیر آفیسر ہیں جنہیں وائس فارن منسٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

نانگ رانگ کی واپسی کے بعد سے مس پانگ چن شوئی بطور ناظم الامور ہی سفارت خانہ چلا رہی ہیں۔

چین کے لیے نامزد پاکستان کے نئے سفیر خلیل ہاشمی بھی بیجنگ جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیل ہاشمی ستمبر میں چین مین بطور سفیر پاکستان چارج سنبھال لیں گے۔

china

پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div