Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

مسلم لیگ (ن) کا کل قصور میں ہونے والا جلسہ ملتوی، نئی تاریخ آگئی

وزیراعظم شہباز شریف لاہور، قصور ، بہاولنگر موٹر وے کا افتتاح کریں گے، مریم اورنگریب
شائع 29 جولائ 2023 06:55pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

مسلم لیگ (ن) کا قصور میں 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا جبکہ یہ جلسہ اب 5 اگست کو ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام قصور، کھڈیاں میں (کل) بروز اتوار 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے، اب انشاء اللہ یہ جلسہ بروز ہفتہ 5 اگست 2023 کو ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ایک اور منصوبے ’لاہور قصور بہاولنگر‘ موٹر وے کے افتتاح کریں گے اور کھڈیاں میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے،انشاءاللہ!۔

PMLN

Nawaz Sharif

Information Minister

lahore

Maryam Aurangzeb

pmln jalsa

qasur

LAHORE, KASUR, BAHAWALNAGAR MOTORWAY

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div