Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سعودی عرب یوکرین جنگ پر مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار

جنگ کے فریق روس کو مذاکرات میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔
شائع 30 جولائ 2023 11:50am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب اگست کے شروع میں یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کی میزبانی کرے گا جس میں مغربی ممالک، یوکرین، بھارت اور برازیل سمیت ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کو مدعو کیا جائے گا۔

روئٹۓرز کے مطابق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں بتایا گیا کہ 5 اور 6 اگست کو جدہ میں ہونے والے اس اجلاس میں انڈونیشیا، مصر، میکسیکو، چلی اور زیمبیا سمیت 30 ممالک کے سینیر حکام شرکت کریں گے، تاہم ان مذاکرات میں جنگ کا فریق روس شامل نہیں ہوگا۔

یوکرین اور مغربی حکام کو امید ہے کہ یہ مذاکرات یوکرین کے حق میں امن شرائط کے لیے بین الاقوامی حمایت کا باعث بن سکتے ہیں۔

یوکرین کے تقریباً چھٹے حصے پر قابض ہونے کا دعویٰ کرنے والے روس کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کو صرف اسی صورت میں ممکن سمجھتا ہے جب کیف ”نئی حقیقتوں“ کو قبول کرے۔کریملن کا اشارہ روسی فوج کے زیر قبضہ یوکرین کے علاقوں کی طرف تھا۔

جبکہ یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات صرف اس وقت ممکن ہوں گے جب ماسکو ملک سے اپنی افواج واپس بلا لے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مدعو ممالک میں سے ابھی تک یہ واضح نہیں کہ کتنے شرکت کریں گے۔

البتہ جون میں کوپن ہیگن میں اسی طرح کے مذاکرات میں حصہ لینے والے ممالک کے نمائندوں کی جدہ میں آمد متوقع ہے۔

برطانیہ، جنوبی افریقا، پولینڈ اور یورپی یونین نے جدہ اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہے اور امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی شرکت بھی متوقع ہے۔

Saudia Arabia

Russia Ukraine War

Ukraine talks

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div