Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

مشہور بھارتی جوڑے کا طویل عرصے بعد علیحدگی کا فیصلہ

طویل زندگی ساتھ گزارنے کے بعد اچانک علیحدگی کیوں؟
شائع 30 جولائ 2023 03:52pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

بھارتی اداکار فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا مادھوی نے شادی کے 18 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق دونوں تقریباً ایک سال سے علیحدہ رہ رہے ہیں۔

فردین اور نتاشا کو اپنی شادی شدہ زندگی میں کچھ مشکلات کا سامنا تھا اور جب انہوں نے محسوس کیا کہ وہ اپنے معاملات کو حل کرنے میں ناکام ہیں تو انہوں نے باہمی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

فلم ”نو انٹری“ کے معروف اداکار فی الحال اپنی والدہ کے ساتھ ممبئی میں رہ رہے ہیں جبکہ ان کی علیحدگی کے دوران ان کی اہلیہ اپنے بچوں کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔

 فردین خان (بائیں) اور ان کی اہلیہ نتاشا مادوی (دائیں)
فردین خان (بائیں) اور ان کی اہلیہ نتاشا مادوی (دائیں)

فی الحال ان کی طلاق کی کوئی درست وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

خیال رہے کہ فردین خان اور نتاشا مادھوی 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فردین خان بہت جلد اسکرین پر واپس بھی آرہے ہیں۔

Divorce

lifestyle

Indian actors

fardeen khan

natasha madhvani