Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلیں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے لیگل ٹیم سے بریفنگ مانگ لی
شائع 07 اگست 2023 06:33pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، کمیشن کو مخصوص نشستوں کی تعداد کا نوٹیفکیشن درکار ہے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر ہونے والے اجلاس کی صدارت الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار احمد درانی نے کی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، کمیشن کو مخصوص نشستوں کی تعداد کا نوٹیفکیشن درکار ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 17 میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن بتائے 125 یونین کونسلز میں انتخابات کیلئے کتنا وقت درکار ہوگا؟ عدالت

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری

پنجاب، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کے 2 علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑا حکم

سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ امیدواروں کے لیے انتخابی اخراجات کی حد مقرر کی جاچکی ہے، مخصوص نشستوں کی تعداد کے نوٹیفکیشن کے لیے سمری تیار کی گئی ہے، بلدیاتی انتخابات کے سیکشن 17 میں مطلوبہ ترمیم کی سمری کابینہ کو بھجوائی گئی ہے تاکہ سمری پر ضروری قانون سازی کی جائے۔

سیکریٹری داخلہ نے مزید بتایا کہ کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا استحقاق ہے، قانون سازی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کو مطلوبہ ترامیم فراہم کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزارت داخلہ آج ہی تحریری طور پر اپنے مؤقف سے آگاہ کرے گا، اگلے ہفتے کمیشن کا دوبارہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے لیگل ٹیم سے بریفنگ طلب

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے لیگل ٹیم سے بریفنگ مانگ لی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن اور لیگل ٹیم نے شرکت کی۔

جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے لیگل ٹیم کو بریفنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کل دوبارہ اجلاس طلب کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی 10 دن کے اندر سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ سے متعلق اپنی اسکروٹنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کل دوبارہ ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد ان کے پارٹی عہدے سے ہٹائے جانے کے طریقہ کار پر مشاورت متوقع ہے۔

ECP

اسلام آباد

Sikander Sultan Raja

islamabad local bodies election

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div