Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی 5 برس پرانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو کنی بینچ 15اگست کو سماعت کرے گا
اپ ڈیٹ 12 اگست 2023 12:06am

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی درخواست سماعت کے لئے مقرر ہوگئی ہے، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو کنی بینچ 15اگست کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلٸے مقرر کرلی گئی ہے۔

احسن اقبال کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو کنی بینچ 15 اگست کو سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 2 مٸی 2018 کو دائر کی گئی تھی، جس میں انہیں آرٹیکل 63،64 کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گٸی تھی۔

Ahsan Iqbal

Supreme Court

Contempt of Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div