Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

امریکی جنگلات میں آگ لگنے سے 67 افراد ہلاک، ایک ہزار سے زائد عمارتیں تباہ

ہوائی کی تعمیر نو میں کئی سال اور اربوں ڈالر لگیں گے، امریکی صدر
شائع 12 اگست 2023 09:14am
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے ماوئی میں آگ لگنے کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہوگئے۔

جنگلات میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 67 ہوگئی جب کہ ہزاروں افراد بے گھر اور تقریباً ایک ہزار عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 14 ہزار سے زائد لوگ جزیرے سے نقل مکانی کرچکے ہیں، ایک ہزار خاکستر اور 11 ہزار افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

گورنر ہوائی جوش گرین کے مطابق آگ نے جزیرے کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے، کئی لاشیں جلے ہوئے گھروں میں ہوسکتی ہیں جب کہ آگ سے جان بچا کر سمندر میں چھلانگ لگانے والوں میں 17 افراد کو کوسٹ گارڈ نے بچالیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کینیڈا: جنگلات میں لگی آگ سے امریکا کو شدید مشکلات کا سامنا

یونان: جنگل میں لگی آگ نے تباہی مچا دی، تصاویر

جنگلات میں آگ، بلین ٹری سونامی منصوبے کی شفافیت پر سوالات

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے ہوائی کے جنگلات میں لگی آگ سے تباہی کو بڑا قومی سانحہ قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی کی تعمیر نو میں کئی سال اور اربوں ڈالر لگیں گے۔

United States

wildfire

Hawaii

Forest fires

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div