Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

وقت رُک گیا: 1990 کے ”ووگ میگزین“ کی ماڈلز 33 سال بعد بھی پہلے جیسی

چاروں ماڈلز دستاویزی فلم 'دی سپر ماڈلز' میں بھی جلد دکھائی دینگی۔
تصویر: ڈا یو ایس سن
تصویر: ڈا یو ایس سن

معروف فیشن میگزین ’ووگ‘ کے کور پر 33 سال قبل دکھائی دینے والی ماڈلز ایک مرتبہ پھرمیگزین کے سرورق پرنظر آئیں گی۔ ان خواتین پر دستاویزی فلم ’دی سپر ماڈلز‘ بھی بنائی جارہی ہے۔

یہ ماڈلز 33 سال قبل فیشن میگرین ووگ کے ستمبر2023 کے کور یچ پر جلوہ گرہوئی تھیں اور ایک بار پھر انہیں ساتھ دیکھا جائے گا۔

نومی کیمبل، کرسٹی آٹرلنگٹن سمیت تین اورماڈلز نے میگزین کے 1990 جنوری کے شمارے کے لیے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا تھا۔

حالیہ تصاویر میں تتجانا پاٹٹز نامی ماڈل کی کمی ہے جو انتقال کرچکی ہیں۔

ووگ نے ان سپر ماڈلز کے ساتھ اپنے 3 دہائیوں سے زائد پُرانے کور کو ایک بار پھر تخلیق کیا ہے۔

۔ ان ماڈلز کے پرانے فوٹو شوٹ اور حالیہ تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وقت کہیں رک ساگیا ہے۔ ہنسی مسکراتی ماڈلز کی دلفریب تصاویر سے ان کی عمر کا اندازہ لگانا ناممکن ہے۔

نئی تصاویر برطانیہ اور امریکا کے ووگ کے کور پرہوں گی اور آنے والی دستاویزی فلم ’دی سپر ماڈلز‘ کے ساتھ میل کھاتی ہیں۔

مزید پڑھیں

نانی بننے کے بعد بھی پر کشش نظر آنے والی اداکارائیں

چہرے پر برف لگانے کے حیرت انگیز فوائد

فلم میں 1980 کی دہائی کے آخر اور 90 کی دہائی کے اوائل کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جب انہوں نے پہلی بار ماڈلنگ شروع کی تھی۔

۔

Women

fashion

showbiz

Magazine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div