Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

افغان محکمہ تعلیم خواتین کیلئے یونیورسٹیاں کھولنے کوتیار، طالبان قیادت کی اجازت کا انتظار

افغانستان میں دسمبر2022 میں خواتین کی تعلیم پرپابندی عائد کردی گئی تھی
شائع 14 اگست 2023 11:55am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

افغان محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیاں خواتین کو دوباہ داخلہ دینے کیلئے تیارہیں، تاہم اس بات کی منظوری طالبان کی اعلٰی قیادت دے گی۔

امریکی نیوزایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق طالبان نے دسمبر 2022 میں خواتین کی یونیورسٹی تعلیم پرپابندی لگا دی تھی اوراگست 2021 میں اقتدارسنبھالنے کے بعد چھٹی جماعت کے بعد سے لڑکیوں کو اسکول جانے سے روک دیا تھا۔

مزید پڑھیں: طالبان کا خواتین کو دکانیں، بیوٹی پارلرز بند کرنے کا حکم

طالبان کے عبوری حکومت سنبھالنے کے بعد سے اففانستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین کی تعلیم پرپابندی عائد کی گئی۔

افغان وزیرتعلیم ندا محمد ندیم کا کہنا تھاکہ یونیورسٹیوں میں مخلوط تعلیم پرپابندی لازمی تھی کیونکہ کچھ کورسز اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔

مزید پڑھیں: جامعۃ الازھر نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر طالبان کی پابندی غیراسلامی قرار دے دی

یہ پابندی طالبان سپریم کمانڈرملاہیبت اللہ اخونزادہ کی طرف سے لگائی گئی تھی۔

وزارت تعلیم کے مشیر مولوی عبدالجبار نے کہا ہے کہ جیسے ہی ملاہیبت اللہ اخونزادہ کا حکم ہوگا یونیورسٹیاں خواتین کو دوبارہ داخلہ دینے کیلئے تیارہوں گی، تاہم اس حکم کا نفاذ کب ہوگا، اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

مزید پڑھیں: قومی اتحاد کے اجتماع میں مرد خواتین کی نمائندگی کریں گے: طالبان رہنماء

مولوی عبدالجبار کا کہنا تھاکہ، ’ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے کہا کہ یونیورسٹیاں بند کردو،اسلیے بند ہیں، اور جب وہ کہیں گے کھول دو تو اسی روز کھل جائیں گی۔ ہمارے رہنما خواتین کی تعلیم کے حق میں ہیں‘۔

مزید پڑھیں: افغان لڑکیوں کی اعلی تعلیم پرپابندی سے صدمہ پہنچا، یو این سیکرٹری جنرل

پابندی عائد کیے جانے کے وقت افغان وزیرتعلیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ عارضی ہے،مخلوط تعلیم، نصاب اور ڈریس کوڈ کا مسئلہ حل ہو جائے گا تو یونیورسٹیاں دوبارہ کھول دی جائیں گی۔

afghan taliban

Taliban

Afghan women

women's rights

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div