Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

بھارت نے مسلمان ملک کو کھانسی کے شربت کے نام پر کیڑے مار دوا بھیج دی

ازبکستان میں 2022 میں سیرپ کے استعمال سے 65 بچے جاں بحق ہوئے تھے
شائع 18 اگست 2023 09:35am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بھارتی کمپنی نے 33 ہزار ڈالرز رشوت دے کر کیڑے مار دوائی والا کھانسی کا شربت منظورکروا لیا۔

بھارتی دوائی ساز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفسیر نے اپنے ملک کی کمپنی میریون بائیوٹیک سے غیر معیاری کھانسی کے سیرپ کا ٹھیکہ کیا۔

زیادہ منافع کے لالچ میں میریون بائیو ٹیک نے سیرپ میں کیڑے مار دوائی میں استعمال ہونے والے اجزا ڈال دیئے۔

فارماسیوٹیکل کمپنی نے ازبکستان درآمد پر 33 ہزار ڈالر رشوت دے کر دوائی کا کوالٹی ٹیسٹ بھی معاف کروایا۔

بھارتی کمپنی کے سی ای او کورامیکس پرتارسنگھ نے ہزروں ڈالرز رشوت دینے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

اس ضمن میں ازبک حکام کا کہنا ہے کہ کورامیکس کمپنی نے ٹیکس فراڈ کے لئے سیرپ کی قیمت زیادہ ظاہر کی تھی۔

واضح رہے کہ ازبکستان میں 2022 میں سیرپ استعمال کرنے سے 65 بچے ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد امریکا، یورپی یونین اور دیگر ممالک میں بھارتی کمپنی کا لائسنس معطل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی ادارہ صحت نے کھانسی کے ایک اور بھارتی شربت سے متعلق الرٹ جاری کردیا

بھارتی کھانسی کے شربت سے متعدد اموات کے بعد ڈبلیو ایچ او کا الرٹ جاری

یاد رہے کہ بھارتی دوا ساز کمپنی ماریون بائیوٹیک کے بنائے جانے والی کھانسی کے سیرپ سے بچوں کے ہلاک ہونے پرکمپنی کے تین ملازمین بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

uzbekistan

ٰIndia

syrup

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div