Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی رہنماؤں نے غیرملکی سفیروں سے عمران خان کیلئے مدد مانگی، عبدالقادر بلوچ

عمران خان کیخلاف کئی کیسز ہیں، ممکن ہے خصوصی عدالت میں ٹرائل ہو، سابق گورنر
اپ ڈیٹ 18 اگست 2023 09:43pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

سابق گورنر بلوچستان عبدالقادربلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نےغیر ملکی سفیروں سے ملاقات کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے مدد مانگی، عمران خان کے خلاف بے شمار کیسز ہیں، ممکن ہے خصوصی عدالت میں ان کا بھی ٹرائل ہو۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں شوکت پراچہ سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ عسکری نتصیبات پر حملے کا کیس خصوصی عدالت میں چلے گا، حسان نیازی جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث تھے، جناح ہاؤس کور کمانڈر لاہور کی رہائش گاہ تھی۔

9 مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق گورنر بلوچستان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بے شمار کیسز ہیں، ممکن ہے خصوصی عدالت میں ان کا بھی ٹرائل ہو، سابق وزیراعظم کے ملوث ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں

بشریٰ بی بی نے عمران خان کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست کردی

عمران خان کی 9 مئی واقعات سے متعلق 6 مقدمات میں ضمانتیں خارج

9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی کے باڈی گارڈز سمیت 29 کارکنان کی شناخت پریڈ مکمل

9 مئی کے کسی کیس کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا، 9 مئی کے کیسز کی ابھی تحقیقات ہورہی ہیں، عوام کے خلاف غیر ضروری طور پر طاقت استعمال نہیں ہوتی، کم سے کم پاور استعمال کرکے صورتحال کنٹرول کرسکتے ہیں، پی ٹی آئی کے فوج کے خلاف سازش کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

عبدالقادر بلوچ نے انتخاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم کا بنیادی کام شفاف الیکشن کرانا ہے، نگراں حکومت کا کام الیکشن کے لیے وسائل فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے غیرملکی سفیروں سے ملاقات کی، غیر ملکی سفیروں سے چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے مدد مانگی، کیا یہ عدالتی نظام میں غیرملکیوں کی مداخلت چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سائفر جیسی معلومات دفتر سے باہر شیئر نہیں کی جاسکتیں، پی ٹی آئی دور میں فیصلہ ہوا انتخابات نئی مردم شماری پر ہوں گے، آبادی اگر دگنی ہوگئی ہو تو کیا پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن کرائیں۔

عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ میرا حلقہ خیبرپختونخوا کے رقبے سے بڑا ہے، میرے حلقے کا رقبہ 98 ہزار مربہ کلو میٹر ہے، ژوب، خاران، واشک، نوشکی اور چاغی کو ملاکر ایک حلقہ بنایا گیا، خیبرپختونخوا کا رقبہ 72 ہزار مربہ کلو میٹر ہے۔

نواز شریف کے حوالے بات کرتے ہوئے سابق گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو عدالت سے سزا ہوچکی ہے، نوازشریف کا کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہے، وہ جیل چلے جائیں تو سیاسی طور پر زیادہ مضبوط ہوں گے، نوازشریف ڈرنے والے آدمی نہیں۔

Nawaz Sharif

اسلام آباد

imran khan

rubaroo

pti chairman

Shaukat Paracha

Pakistan People's Party (PPP)

Jinnah House Attack

MAY 9 RIOTS

general elections 2023

Imran Khan Arrested August 5

former governor of balochistan

abdul qadir baloch

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div