Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

گھر کے بلب ٹھیک کرنے والی الیکٹریشن بلی

دلچسپ ویڈیو کو اب تک 19 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں
شائع 19 اگست 2023 03:56pm
تصویر: یو تیوب
تصویر: یو تیوب

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان دنوں ایک بلی الیکٹریشن بنی چھائی ہوئی ہے، جو وڈیو میں کسی گھر کے بلب کو بار بار چیک کر رہی ہے۔ پالتو بلی کی اس ویڈیو کو اب تک 19 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

انٹرنیٹ پر ہم آئے روز جانوروں کی کوئی نا کوئی دلچسپ وڈیو دیکھتے ہیں ان ویڈیوز میں سے اکثر ویڈیوز پالتو جانورں کی ہوتی ہیں جس میں بلی کا شمار کا سر فہرست ہے۔

اپنی نت نئی شرارتوں سے دل موہ لینے والی بلیوں کی ویڈیوز کو بھی لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیووائرل ہورہی ہے جس مین ایک ذہین بلی بطور الیکٹریشن بلب لگا رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی فریج پر چڑھ کر چھت کیساتھ لگے بلب کو جلانے کی کوشش کر رہی ہے، بلب کے نہ جلنے پر بلی اسے بار بار چھیڑ کر چیک کرتی ہے۔

مزید پڑھیں

دنیا کے سب سے خوش مزاج کتے جو سوشل میڈیا پر چھا گئے

کراچی: حکام کو تگنی کا ناچ نچانے والا بندر کا بچہ سٹی کورٹ سے پکڑا گیا

ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے کیپشن میں بلی کی جانب سے لکھا کہ ”مجھے ٹھیک کرنے دو۔“

اس مزے دار ویڈیو کو اب تک 19 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے ۔

Pet Animals

cute cats

bulb

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div