Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان: صرف 9 منٹ میں ٹیم تبدیل کیوں ہوئی؟

ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں جبکہ کئی کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے
شائع 21 اگست 2023 05:47pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کی میزبانی میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا۔

پیر کو دہلی میں بھارتی کرکر بورڈ کے سلیکٹرز کے چیئرمین اجیت اگارکر نے ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا، ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔

ایشیا کپ اسکواڈ میں کے ایل راہول اور شریاس ائیر کو بالترتیب ران اور کمر کی چوٹ سے بروقت صحتیاب ہونے کے بعد شامل کرلیا گیا جبکہ بائیں ہاتھ کے بلے باز اور پارٹ ٹائم اسپنر تلک ورما بھی شامل ہیں، جنہوں نے ابھی تک اپنا ون ڈے ڈیبیو بھی نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ ٹکٹس کی قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت نے شائقین کو آن لائن ٹکٹ خریدنے سے محروم کردیا

ایشیا کپ کی میزبانی نہ ملی تو پاکستان بھی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے، نجم سیٹھی

پیٹھ کی سرجری سے صحتیاب ہونے کے بعد آئرلینڈ میں جاری ٹی20 سیریز کے دوران بین الاقوامی سطح پر ٹیم میں جگہ بنانے والے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور پراسدھ کرشنا کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے پورے دورے میں آرام کے بعد محمد شامی بھی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، جہاں محمد سراج اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور شاردول ٹھاکر بھارتی پیس اٹیک کو مکمل کریں گے۔

رسٹ اسپنر کلدیپ یادیو کے ساتھ ساتھ فنگر اسپنرز آل راؤنڈر روندرا جڈیجا اور اکشر پٹیل کو ترجیح دیتے ہوئے تجربہ کار لیگ اسپنر یوزویندرا چہل کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بھارتی ون ڈے اسکواڈ میں کوئی آف اسپنر شامل نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری طرف سنجو سیمسن متبادل کھلاڑی ہوں گے۔

بھارتی ٹیم کا اسکواڈ

ایشیا کپ کے لیے منتخب 17 رکنی بھارتی اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، وکٹ کیپر اشان کشان، ویرات کوہلی، شرائس ایئر، کے ایل راہول، تلک ورما، سوریا کمار یادیو، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جادیجا، اکثر پٹیل، کلدیپ یادیو، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج اور پراسید کرشن شامل ہیں۔

ٹیم کے انتخاب کے وقت مضحکہ خیز صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ابتدائی طور پر اعلان کردہ ٹیم میں اوپنر شبمن گِل کو شامل نہیں کیا تھا مگر ٹھیک 9 منٹ بعد ٹیم میں اچانک تبدیل ہوئی اور گِل ٹیم کا حصہ بن گئے۔ اس صورتحال پر سوشل میڈیا پر کافی بحث بھی ہورہی ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما کے مطابق ٹیم کے انتخاب کے موقع پر اشون اور واشنگٹن سندر کو لیتے ہوئے ایک آف اسپنر کے بارے میں بھی سوچا لیکن چاہل کو باہر ہونا پڑا کیونکہ فی الحال صرف 17 کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا تھا۔

’ہماری ترجیح سیمرز تھے کیونکہ اگلے 2 مہینوں میں سیمرز بڑا کردار ادا کرنے والے ہیں۔ ان میں سے چند ایک طویل عرصے کے بعد واپس آ رہے ہیں، لہذا ہم ان کو اچھی طرح دیکھنا چاہتے تھے، انہیں اندر لانا چاہتے تھے اور دیکھنا چاہتے تھے کہ وہ کیسا کھیل پیش کرتے ہیں۔‘

یہ سب کچھ کہنے کے باوجود، روہت شرما کے مطابق کسی پر کوئی دروازہ بند نہیں ہوا ہے۔ ’کوئی بھی کسی بھی وقت ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے، اگر ہمیں لگتا ہے کہ ہمیں ورلڈ کپ کے لیے چہل کی ضرورت ہے تو ہم دیکھیں گے کہ ہم اسے کیسے ٹیم میں شامل کرسکتے ہیں، یہی بات واشی یا اشون کے لیے بھی کہوں گا۔‘

پریس کانفرنس کے دوران سیلیکٹرز کے چیئرمین اجیت اگارکر نے بتایا کہ ان 18 لڑکوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور آئندہ ورلڈ کپ اسکواڈ بھی تقریباً انہی لڑکوں میں سے منتخب کیا جائے گا۔ کچھ اہم کھلاڑی چوٹ سے سنبھلنے کے بعد واپس آرہے ہیں، امید ہے کہ ان کی شمولیت سودمند ثابت ہوگی۔

راہول اور شریاس نے بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی کے عمل میں کئی ہفتے گزارے تھے اور ان کے انتخاب کے دنوں میں میچ سیمولیشن مشقوں میں حصہ لیا تھا۔ راہول نے آئی پی ایل 2023 کے دوران زخمی ہونے کے بعد سے کوئی مسابقتی کرکٹ نہیں کھیلی ہے، جبکہ شریاس مارچ میں آسٹریلیا کے ہندوستان کے دورے کے بعد سے ایکشن میں نہیں ہیں۔

تلک کی شمولیت کے علاوہ، بیٹنگ یونٹ میں کوئی حیرت انگیز تبدلی نہیں کی گئی ہے۔کپتان روہت شرما کے مطابق ٹیم انتظامیہ بیٹنگ آرڈر کے ساتھ لچکدار ہونا چاہتی ہے۔ ’میں اس ٹیم میں ایک چیز یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ہر کوئی کہیں بھی بلے بازی کرنے کے لیے ٹھیک ہے۔‘

ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ملتان میں پاکستان اور نیپال کے مابین میچ سے ہوگا۔ بھارت کا گروپ اے کا پہلا میچ 2 ستمبر کو پالے کیلے میں پاکستان کے خلاف ہے، جس کے بعد وہ 4 ستمبر کو پالے کیلے میں نیپال سے کھیلے گا۔

گروپ بی میں بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا شامل ہیں اور ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے میں پہنچیں گی۔ سپر فور میں نمبر 1 اور 2 پر آنے والی ٹیمیں 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلے جانیوالے فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔

ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شوبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، راویندرا جڈیجا، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج، محمد شامی، ایشان کشن، شاردول ٹھاکر، پراسدھ کرشنا، تلک ورما، سوریا کمار یادیو، اور اکسر پٹیل۔

ایشان کشن کو سنجو سیمسن کی جگہ ٹیم میں دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، سیمسن تاہم بیک اپ کھلاڑی کے طور پر سری لنکا جائیں گے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں پہلا مقابلہ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو آپس میں آمنے سامنے ہو ں گی۔

india

cricket

BCCI

Indian cricket team

Indian Cricket Board

ASIA CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div