Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

خاتون نے ٹرمپ کو بیٹے سمیت قتل کرنے کی دھمکی کیوں دی

خاتون نے مبینہ ای میلز کے ذریعے دھمکی دی تھی
شائع 22 اگست 2023 12:21pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے چھوٹے بیٹے بیرن ٹرمپ کو گولی مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ پیش رفت سے متعلق الینوائے میں واقع امریکی اٹارنی کے دفتر نے بتائی، جبکہ خاتون کا تعلق شکاگو سے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 41 سالہ ٹریسی میری فیورینزا نے مبینہ طور پر مئی میں ای میل میں پہلی دھمکی دی تھی اور جون میں مبینہ طور پر دوسری دھمکی دی تھی۔

فلوریڈا کے جنوبی حصے میں امریکی ضلعی عدالت میں اس ماہ کے شروعات میں ٹریسی میری فیورینزا کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرائی گئی تھی۔

خاتون نے مئی میں مبینہ طور پر ایک ای میل میں لکھا تھا کہ مجھے موقع ملے گا تو میں ڈونلڈ ٹرمپ اور بیرن ٹرمپ کو سیدھے چہرے پر گولی مار دوں گی۔

یہ ای میل جنوبی فلوریڈا کی پام بیچ کاؤنٹی میں ایک تعلیمی ادارے کے نامعلوم سربراہ کو بھیجی گئی تھی جہاں ٹرمپ کی رہائش ہے۔

جون میں خاتون نے ایک اور مبینہ ای میل سامنے آئی تھی، جو انہوں نے ٹرمپ اور ان کے بیٹے کو دھمکی دیتے ہوئے بھیجی تھی۔

بیرن ٹرمپ 17 سال کے ہیں اور وہ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کے بیٹے ہیں۔

اس کے بعد فیورینزا کے نمائندے سے فوری طور پر کوئی تبصرے کے لیے رابطہ نہیں ہوسکا۔

امریکا میں کچھ سالوں میں سیاسی تشدد اور دھمکیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں رائٹرز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اس طرح کا تشدد 1970 کی دہائی کے بعد بدترین تھا۔

ٹرمپ 2024 کے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے اقتدار میں آنے کے خواہش مند ہیں۔

سابق صدر کو2020 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کے جوبائیڈن کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی لیکن وہ پھر بھی پُرامید ہیں۔

Donald Trump

Florida

USA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div