Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری کی تاریخ بتا دی

ٹرمپ کو اپنے دور اقتدار میں کیے گئے افعال پر چار مجرمانہ مقدمات کا سامنا ہے۔
شائع 22 اگست 2023 04:44pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات کو جارجیا میں 2020 کے انتخابات میں دھوکہ دہی اور دیگر الزامات کا سامنا کرنے کے لئے خود کو قانون کے حوالے کردیں گے۔

اس سے قبل ٹرمپ کو 4 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا اور 14 جون کو انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

پیر کو اپنے پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر لکھتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس دن انہیں ’ایک بنیاد پرست بائیں بازو کے ڈسٹرکٹ اٹارنی، فانی ولیس کے ذریعے گرفتار کیا جائے گا‘۔

فانی ولیس جارجیا کے ایک اہلکار ہیں جنہوں نے سابق صدر کے خلاف ایک ہی سال میں چوتھی فرد جرم عائد کروائی تھی۔

قبل ازیں اس مقدمے کے جج نے جنوبی ریاست میں ٹرمپ کے خلاف دائر دھوکہ دہی کے مقدمے میں 200,000 ڈالرز کے ضمانتی مچلکوں کی منظوری دی تھی۔

اس تاریخی مقدمے میں ٹرمپ اور دیگر 18 شریک مدعا علیہان کے پاس جمعے کو دوپہر تک کا وقت ہے کہ وہ جارجیا کے حکام کے سامنے خود کو سرینڈر کریں۔

مزید پڑھیں

تین تین فرد جرم عائد ہونے سے ٹرمپ کی مقبولیت بڑھ گئی، برطانوی اخبار

سازش کے جھوٹے الزامات مہنگے پڑ گئے، ٹرمپ کیخلاف مقدمہ کیا ہے

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف تمام الزامات انہیں ایک اور مدت کیلئے اقتدار میں آنے سے روکنے کیلئے لگائے گئے ہیں کیونکہ وہ ریپبلکن امیدواروں کے مقابلے کافی آگے ہیں۔

ٹرمپ کو اپنے دور اقتدار میں کیے گئے افعال پر چار مجرمانہ مقدمات کا سامنا ہے۔

مبینہ سازش کے الزامات کا سامنا کرنے والے دیگر افراد میں ٹرمپ کے سابق ذاتی وکیل روڈی گیولیانی اور ان کے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز شامل ہیں۔

Donald Trump

arrest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div