Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سوشل میڈیا پردلچسپ انداز گفتگو سے مشہور 10 سالہ لڑکا فہد مصطفیٰ کے ساتھ اداکاری کا خواہشمند

شہباز چوتھی جماعت کا طالبعلم ہے، اسکول پڑھنے کے ساتھ شام میں والد کے ساتھ دوپٹے فروخت کرتا ہے
شائع 24 اگست 2023 11:28pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کا دس سالہ شہباز جو آنکھوں میں اداکاری کے ساتھ ڈانسر بننے کا خواب سجائے رکھتا ہے۔ وہ آج پاکستان میں والد کے ساتھ مہمان بنے اور معروف اداکار فہد مصفیٰ کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آج نیوز کے شو ”آج پاکستان“ میں بنے مہمان شہباز اور ان کے والد حامد صاحب، دونوں نے اپنے حالات کے بارے می گفتگو کی۔

چوتھی جماعت کا طالبعلم دس سالہ شہباز اپنے دلچسپ انداز اور اعتماد کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہے۔

اداکاری کے ساتھ ڈانسر بننے کی خواہش رکھنے والے شہباز کے والد نے بتایا کہ بیٹا اسکول جاتا ہے اور شام میں میرے ساتھ دوپٹے فروخت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ”جب بازار جاتا ہوں تو بیٹے نے کہا کہ بابا میں بھی آپ کے ساتھ بازار جاؤں گا آپ کی مدد کیلئے“ ہم شام کو نکلتے ہیں، بیٹا میری نظروں کے سامنے ہوتا ہے۔ میرے ساتھ جانے سے شہباز کا حوصلہ بڑھا اور ان کا ذہن بنا کہ میں نے بھی کچھ کام کرنا ہے، تو اس لیے ان کو ساتھ میں رکھنا پڑتا ہے۔

گھر میں اداکاری اور ڈانس

شہباز کی شخصیت کے حوالے سے والد نے بتایا کہ “گھر میں خود ہی اداکاری کرتے رہتے تھے ان کی والدہ کہتی تھی کہ بیٹھ جاؤ تو یہ ایکٹنگ سے بولتے تھے۔ ہم کہتے تھے آپ کیا کررہے ہو یہ کہتا بابا مجھے ایکٹنگ (اداکاری) کرنی ہے، میں نے بولا اچھا تو پھر ، تو کہنے لگے کہ مجھے ایکٹنگ کرنی ہے یہ گھر میں اداکاری کے ساتھ ڈانس بھی کرتے ہیں اور جب سے یہ میرے ساتھ کام پر جاتے ہیں تو ان کی بات چیت کرنے کی صلاحیت اور اعتماد میں اضافہ ہوا۔

بہادر آباد کی مارکیٹ میں مزے مزے کی باتیں کرنے والے شہباز کے والد نے بتایا کہ اب تو کسٹمر سے بیٹا ہی ڈیل کرتا ہے کیونکہ لوگ اسے پسند کرتے ہیں ، اس کا انداز گفتگو لوگوں کو اچھا لگتا ہے۔

فہد مصفطیٰ کے ساتھ اداکاری کی خواہش

شہباز نے آج پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”دیکھیں بہت اچھا لگتا ہے مجھے جو لوگ مجھے لائیک کرتے ہیں اور پیار کرتے ہیں، ان کا بہت بہت دل سے میں شکریہ ادا کرتا ہوں“۔

گھر کی کفالت کیلئے والد کی مدد کرنے والے شہباز نے مزید کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں پاکستان اور یہاں کے لوگوں کی وجہ سے ہوں اور دیگر ممالک سے بھی لوگ مجھے دیکھ رہے ہیں اور جتنے لوگ بھی مجھے دیگر ممالک سے دیکھ رہے ہیں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، ”کافی اچھا لگتا ہے، لیکن پھر بھی مجھے ایکٹنگ کا بالکل بھی موقع نہیں ملا ہے“۔

آج پاکستان میں شہباز سے سوال کیا گیا کہ کس اداکار کے ساتھ ایکٹنگ کرنا پسند کریں گے تو انھوں نے جواب دیا کہ “ فہد مصطفیٰ انکل کے ساتھ ، فہد مصطفیٰ فیورٹ اداکاروں میں نمبر ون لسٹ پر ہیں“

میزبان نے سوال کیا کہ اگر فہد مصطفیٰ گیم شو میں بلا لیں تو پھر۔۔ جس پر شہباز نے جواب دیا “جیسے وہ (فہد مصطفیٰ) بولیں قبول ہے۔

AAJ NEWS

social media

Fahad Mustafa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div