Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

سائفر گمشدگی کیس: شاہ محمود قریشی کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سابق وزیر خارجہ کو ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا
اپ ڈیٹ 25 اگست 2023 11:12am
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔ فوٹو — آج نیوز
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔ فوٹو — آج نیوز

سفارتی سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد میں قائم آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سائفر کیس کی سماعت میں ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں سابق وزیر خارجہ کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو 19 اگست کو ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، اور انہیں گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر منتقل کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے شاہ محمود کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔

ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں دوسری پیشی پر شاہ محمود قریشی کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا تھا۔

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

Cypher

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div