Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تعداد 360 جبکہ معاوضوں میں بھی اضافہ
شائع 25 اگست 2023 11:10pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ اس سال سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تعداد 360 جبکہ معاوضوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

پی سی بی اور قومی کرکٹرز کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملات طے پاگئے

سینٹرل کنٹریکٹ: پاکستانی کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟

پی سی بی نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کیلئے تجوریوں کے منہ کھول دئیے

لاہور میں قائم مقام ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیاء اور کنسلٹنٹ ڈومیسٹک اینڈ ویمنز کرکٹ ندیم خان نے ڈومیسٹک کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا باقاعدہ اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے اسٹرکچر میں زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے، کھلاڑیوں کو مالی طور پر مضبوط بنانے کے لیے اب ڈیپارٹمنٹس اور ریجنز کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔

جنید ضیاء نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک سیزن میں سینٹرل کنٹریکٹس کے کیٹیگریز کی تعداد 5 سے بڑھا کر 7 کر دی ہیں، اے پلس کیٹیگری کے کھلاڑی کو ماہانہ 3 لاکھ جبکہ سے سب سے نچلی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 50 ہزار روپے ملیں گے۔

یکم اگست سے دیے جانے والے کنٹریکٹس میں ڈیلی الاونس اڈھائی ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار جبکہ کھانے کا بجٹ 1200 سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

PCB

Domestic Cricket

lahore

Pakistan Cricket Team

central contract

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div