Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

خوفزدہ اسرائیل نے ہزاروں فلسطینی انڈے گرفتار کرلیے

انڈے تفتیش کے لیے محکمہ زراعت کے حوالے کردیے گئے
شائع 28 اگست 2023 09:39pm
گاڑی کے ٹرنک میں موجود ہزاروں کی تعداد میں انڈے پائے گئے (تصویر: اسرائیلی پولیس ترجمان)
گاڑی کے ٹرنک میں موجود ہزاروں کی تعداد میں انڈے پائے گئے (تصویر: اسرائیلی پولیس ترجمان)

اسرائیلی افواج فلسطینیوں کے بعد اب ان کے انڈوں کی گرفتاری پر اتر آئی ہے۔

یروشلم بارڈر پولیس نے اتوار کی رات کو انڈے لے جانے والے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور تقریباً چھ ہزار انڈے ضبط کرلیے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ انڈے اسرائیل اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی سویلین ایجنسی نے موبائل فونز سے ڈیٹا چرانے کی اسرائیلی ٹیکنالوجی حاصل کرلی، اخبار کا دعویٰ

اسرائیلی فوجی افسران نے ایک گاڑی کو مشکوک سمجھتے ہوئے اس کی تلاشی لی جو مشرقی یروشلم میں عزائم کراسنگ کے قریب پہنچی تھی۔

سیکورٹی فورسز کو گاڑی میں انڈوں کے 180 بڑے کارٹن ملے جن کیلئے کوئی اجازت نامہ نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات پر لیبیا کی وزیر خارجہ معطل

فورسز نے33 سالہ ملزم اور انڈوں کو زرعی جرائم کے تحت مزید تفتیش کے لیے محکمہ زراعت کے یونٹ کے حوالے کر دیا۔

اسرائیل میں غیر مجاز اشیاء کے ملک میں داخلے، ان کی پیداوار اور شکار کو زرعی جرائم سمجھا جاتا ہے۔

Israel

Palestine

jerusalem

Border Forces

Israel Forces

Agricultural crimes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div