Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے جج ہمایوں دلاور نے ہائیکورٹ رپورٹ کر دیا

تین روز قبل جسٹس عامر فاروق نے ہمایوں دلہار کو او ایس ڈی بنایا تھا
شائع 29 اگست 2023 12:56pm
جج ہمایوں دلاہور۔ فوٹو — فائل
جج ہمایوں دلاہور۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے والے جج ہمایوں دلاہور نے اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے گزشتہ روز ہائی کورٹ رپورٹ کیا، تین روز قبل جج ہمایوں دلاور کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے او ایس ڈی بنا دیا تھا۔

رجسٹرار ہائی کورٹ نے او ایس ڈی بننے کے بعد جج ہمایوں دلاور کو ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنانے کی اصل وجہ کیا تھی

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو جج کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنانے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ہمایوں دلاور نے برطانیہ میں ٹریننگ سے واپسی پر چیف جسٹس ہائی کورٹ کو مراسلہ لکھا جس میں خود کو درپیش سیکیورٹی خدشات سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے مراسلے میں خدشہ ظاہر کیا کہ مظاہرین کی جانب سے ان کی کورٹ میں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے جبکہ برطانیہ میں دوران ٹریننگ بھی احتجاج اور تھریٹس کا سامنا رہا۔

جج ہمایوں دلاور 16 اگست کو پاکستان واپس پہنچے اور 17 اگست کو انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھا تھا اور مراسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جج ہمایوں دلاور کا پیچھا کرنے کی کوشش

عدالت میں پیشی پر نامعلوم شخص نے عمران خان پر پانی کی بوتل پھینک دی

مراسلے میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹرانسفر کی درخواست کی گئی تھی اور اسی درخواست کی بنیاد پر ان کو اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کیا گیا۔

جوڈیشل افسر کی زندگی کو درپیش خطرات کے باعث ہائی کورٹ نے جج کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا۔

اسلام آباد

Islamabad High Court

pti chairman

tosha khana case

judge humayun dilawar