Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

عمران خان بشریٰ بی بی کے ذریعے ڈیل میں مصروف ہیں، ترجمان پی ڈی ایم

بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی سی سی ٹی فوٹیج موجود ہے، حافظ حمد اللہ کا دعویٰ
شائع 30 اگست 2023 03:09pm

پی ڈی ایم کے ترجمان اور جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ذریعے ڈیل میں مصروف ہیں، اور ان کی بیوی کی ملاقاتوں کی سی سی ٹی فوٹیج بھی موجود ہے۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ کل تک این آر او نہیں دینے کا گردان کرتے نہیں تھکتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی آج خود این آر آو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

حافظ حمداللہ نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی کے ذریعے ڈیل میں مصروف ہیں،ان کی اہلیہ کی ملاقاتوں کی سی سی ٹی فوٹیج بھی موجود ہے، اگر دوست ملک کا خیال نہ ہوتا تو سی سی ٹی وی فوٹیج دکھا دیتا، اور ملک و شخصیت کا نام بھی بتا دیتا، لیکن ہم ایسا نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں: عمران نیازی پاکستان کا ”بال ٹھاکرے“ اور پی ٹی آئی ”آر ایس ایس“ کا دوسرا نام ہے: حافظ حمداللہ

رہنما جے یو آئی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی کئی ممالک سے تعلقات خراب کر چکے ہیں۔ وہ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں ہرسوال کا جواب دینا ہوگا۔

حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حقیقت قوم کے سامنے آچکی ہے ۔ پہلے کہا تھا یہ کسی اور کی زبان بول رہے ہیں، آج ملک کی تباہی وبربادی کے ذمہ دار عمران خان اور ان کے سپورٹرز ہیں۔

pti

JUIF

PDMA

bushra bibi

pti chairman

hafiz hamdullah

ٰImran Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div