Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

بشریٰ بی بی نے گرفتاری سے بچنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

درخواست میں وفاق، نیب، ایف ائی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
شائع 04 ستمبر 2023 01:03pm
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل

سابقہ خاتون اول بشری بی بی نے لاہور ہائیکورٹ میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست ضمانت دائر کی ہے، جس میں وفاق، نیب، ایف ائی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی ہے۔

بشریٰ بی بی کی درخواست میں وفاق، نیب، ایف ائی اے سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان کی اہلیہ ہوں، میرے شوہر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیب، ایف آئی اے، پنجاب پولیس سمیت دیگر اداروں نے بے بنیاد اور خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

درخواست میں موقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری سے روکے۔

imran khan

bushra bibi

pti chairman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div