Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

اداکار سنی دیول نے تینوں ’خانز‘ کو ایک کردیا

سلمان خان اپنے نئے ایئر اسٹائل کے ساتھ نظر آئے
شائع 04 ستمبر 2023 11:20pm

فلم ’غدر 2‘کی کامیابی کا جشن منانے کیلئے سنی دیول نے فلمی شخصیات کو اپنے گھر پر مدعو کیا اور زبردست پارٹی دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پارٹی میں کافی لوگوں نے شرکت کی لیکن بالی وڈ کے تینوں ’خانز‘ سب کی توجہ کا مرکز رہے۔

شاہ رخ خان نے اہلیہ گوری خان کے ساتھ پارٹی میں شرکت کی جبکہ سلمان خان اپنے نئے ایئر اسٹائل کے ساتھ نظر آئے۔

دعوت میں ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کو بھی اپنے مخصوص انداز میں دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی دیول نے شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ علیحدہ علیحدہ تصاویر بنوائیں۔

کہا جا رہا ہے کہ سنی دیول سے شاہ رخ خان کی ملاقات تقریباً 16 سال بعد ہوئی کیونکہ دونوں کے درمیان تعلقات ٹھیک نہیں تھے۔

Salman Khan

Shahrukh Khan

Aamir Khan

sunny deol

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div