Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ ریلیز ہوتے ہی آن لائن لیک

فلم کو بیک وقت ہندی اور تامل سمیت دیگر زبانوں میں بھی ریلیز کیا گیا ہے
شائع 07 ستمبر 2023 10:57pm

فلم پٹھان کی زبردست کامیابی کے بعد شاہ رخ خان کی فلم جوان آج دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی تاہم فلم جوان ریلیز کے چھ گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔

آٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مبینہ طور پر تقریباَ 300 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی ہے،فلمی صنعتی تجزیہ نگاروں کے مطابق ریلیز کے پہلے ہی دن اس کی کمائی 75 کروڑ روپے تک جا سکتی ہے۔

ایسی اطلاعات ہیں کہ فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا، اس کے سیٹلائٹ حقوق 250 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں جس میں اس کے ڈیجیٹل حقوق، سیٹلائٹ اور موسیقی کے حقوق بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کا کیمرہ پرنٹ آن لائن لیک ہوگیا۔

ویب سائٹس تامل روکرز، ٹیلی گرام اور مووی رولز نے سنیما ہالز میں اس کے پہلے شو کے چھ گھنٹے کے اندر فلم کا ایچ ڈی ورژن لیک کردیا۔

تاہم پائریسی ویب سائٹس پر لیک ہونے کی وجہ سے فلم کا باکس آفس کلیکشن متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔

جوان کے ریلیز ہوتے ہی 7.5 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں اور امکان ہے کہ فلم دنیا بھر میں باکس آفس کلیکشن پر افتتاحی دن ہی 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلے گی۔

واضح رہے کہ فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

فلم مبینہ طور پر خواتین کے موضوع پر مرکوز ہے۔ یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔

جوان میں شاہ رخ نے باپ اور بیٹے کا دوہرا کردار ادا کیا ہے۔ اس میں نینتھارا ایک نڈر پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ وجے سیتھوپتی نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔

اس فلم میں پریا مانی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور، ریدھی ڈوگرا اور دیگر معاون کاسٹ کے طور پر ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور سنجے دت نے بھی مختصر کردار ادا کیا ہے۔

jawan

Jawan online