Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

محمد بن سلمان بنگلہ دیش اور سعودی عرب کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے پُرعزم

سعودی عرب بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر تمام ممکنہ شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کام کرے گا، محمد بن سلمان
شائع 10 ستمبر 2023 09:41pm
بھارت میں ہوئے جی 20 اجلاس کے موقع پر لی گئی تصویر
بھارت میں ہوئے جی 20 اجلاس کے موقع پر لی گئی تصویر

نئی دہلی میں اتوار کی صبح جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر محمد بن سلمان نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ ملاقات میں انہیں یقین دہانی کرائی کہ سعودی عرب بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر تمام ممکنہ شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کام کرے گا۔

بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے مطابق حسینہ واجد کی محمد بن سلمان سے بہت نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔

سعودی ولی عہد نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کی جانب سے حالیہ برسوں میں قابل ذکر سماجی و اقتصادی ترقی حاصل کرنے میں متاثر کن قیادت کی تعریف کی۔

شہزادہ سلمان نے سعودی سرمایہ کاروں کی جانب سے بنگلہ دیش کے مختلف منصوبوں بشمول پتنگا ٹرمینل، پائرہ بندرگاہ اور ACUWA قابل تجدید توانائی کے منصوبے میں جاری سرمایہ کاری پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ تقریباً 2.8 ملین بنگلہ دیشی اپنی محنت اور مستعدی سے ان کے ملک کی معیشت میں اہم حصہ ڈال رہے ہیں۔

محمد بن سلمان نے 2030 ورلڈ کپ کا میزبان بننے کے لیے سعودی عرب کی حمایت کرنے پر حسینہ واجد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کو سعودی عرب میں متعدد سماجی اصلاحات شروع کرنے اور اسے کامیاب بنانے اور حالیہ دنوں میں متعدد سفارتی کامیابیاں حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے محمد بن سلمان کو بنگلہ دیش کے دورے کی دعوت بھی دی۔

شہزادہ سلمان نے ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے بنگلہ دیش کا دورہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

Saudi Arabia

Muhammad bin Salman

Bangladesh

Sheikh Hasina Wajid

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div