Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

ججز کو بلا سود قرضے دینے کی منظوری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

شہری کی درخواست پرسماعت جسٹس شمس محمود مرزا کریں گے۔
شائع 11 ستمبر 2023 09:46am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لاہور ہائیکورٹ میں 11ججزکوبلاسود قرضے کی منظوری کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

جسٹس شمس محمود مرزا شہری مشکور حسین کی دائر کردہ درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت کریں گے۔

رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کردیا جس کے مطابق درخواست گزار نے مصدقہ دستاویزات ساتھ نہیں لگائیں۔ جسٹس شمس محمود مرزا بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کریں گے۔

شہری مشکور حسین نے درخواست میں چیف سیکرٹری ،سیکرٹری فنانس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزارنے موقف اختیار کیا ہے کہ ججز کو بلاسود قرضہ فراہم کرنا غیر قانونی اقدام ہے، وہ پہلے ہی بے شمار مراعات حاصل کررہے ہیں۔ نگراں حکومت عوام کے ٹیکس کے پیسے کا بےدریغ استعمال نہیں کر سکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہعدالت نگران حکومت کی جانب سے ججز کو قرضے دینے کی منظوری کالعدم قرار دے۔

مزید کہا گیا ہے کہ درخواست کےحتمی فیصلہ تک ججز کو قرضہ دینے کا اقدام معطل کیا جائے۔

پاکستان

Lahore High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div