Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

چیف جسٹس کیریئر کا آخری فیصلہ سنا کر سپریم کورٹ سے روانہ

جسٹس بندیال نے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنانے کے فوری بعد عدالتی عملے سے ملاقات کی
شائع 15 ستمبر 2023 02:34pm
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال۔ فوٹو — فائل
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال۔ فوٹو — فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کیریئر کا آخری فیصلہ سنا کر سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے عمران خان کی درخواست پر نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنانے کے فوری بعد عدالتی عملے سے ملاقات کی جس کے بعد وہ سپریم کورٹ سے روانہ ہوئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں آخری روز کی کارروائی مکمل کی۔

چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں آخری روز، ’یقینی بنائیں جج پرتنقید حقائق پرمبنی ہو‘

واضح رہے کہ جسٹس عمرعطاء بندیال مدت ملازمت پوری ہونے پر کل عہدے سے ریٹائرہورہے ہیں، ان کی جگہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اگلے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بطور نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف 17 ستمبر کو اٹھائیں گے۔

اسلام آباد

CJP Bandial

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

CHIEF JUSTICE OMAR ATA BANDIAL (CJP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div