Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج روک دیے، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل

عدالت نے نتائج روک کر کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2023 07:45pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پشاور ہائی کورٹ نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے نتائج روک دیئے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے معاملے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ چیٹنگ کے خلاف کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی نے کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت تک ایم ڈی کیٹ کے نتائج روکنے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایٹا اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے نتائج روک کر کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج روکنے کے لئے طلباء نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے معاملے پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے ایم ڈی کیٹ میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل اور والدین کی شکایات پر سات رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی کے چئیرمین آئی جی اسپیشل برانچ ہونگے، کمیٹی میں اسپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔

انٹیلی جنس بیورو اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

جے آئی ٹی کو ایم ڈی کیٹ میں نقل کے پس پردہ کرداروں کو بے نقاب کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ کمیٹی سات روز کے اندر تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گی۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں 10 ستمبر کو ہونے والا ایم ڈی کیٹ کا امتحان متنازع ہوچکا ہے، ایک طرف پرچہ لیک ہونے کی خبریں سامنے آئیں تو دوسری جانب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑے پیمانے پر نقل کا رجحان بھی دیکھنے کو ملا۔

ایم ڈی کیٹ امتحان کے دوران بلیو ٹوٹھ کے ذریعے نکل کرانے والئے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا تھا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں طلباء و طالبات کو حراست میں لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم ڈی کیٹ کیا ہے اور اس کے دو ورژن کیوں ہیں؟

خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ 2023 ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا تھا۔

Peshawar High Court

KPK Police

MDCAT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div