Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

’اننت ناگ اور بارہ مولہ میں بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کی‘

فالس فلیگ آپریشن بھارتی ڈرامہ ہے، بھارت ایک سے زیادہ اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے، رپورٹ
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2023 06:34pm
فوٹو ــ ٹوئٹر / انس کشمیری
فوٹو ــ ٹوئٹر / انس کشمیری

مقبوضہ کشمیر میں بارہ مولہ اور اننت ناگ میں کرنل سمیت بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے حوالے سے ذرائع کا کہناہے کہ مودی سرکار کی دہشتگر دانہ پالیسی کی ایک اور حقیقت منظر عام پر آگئی۔ بھارتی انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار نے اپنے ہی شہریوں اور فوجی افسران کی بَلی چڑھانا شروع کردی ہے۔

16 ستمبر کو بارہ مولہ میں بھارتی فورسز کے دہشتگردوں کے ساتھ انکاؤنٹر میں متعدد افسران اور جوان ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 12 ستمبر کو اننت ناگ میں بھی من گھڑت بھارتی فورسز کے آپریشن کی خبر سامنے آئی۔

واضح رہے کہ بھارت نے دعویٰ کیا کہ کرنل، میجر اور ایک ڈی پی ایس عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوئے لیکن تاحال کسی عسکریت پسند کی موجودگی کا ثبوت نہیں مل سکا اور بھارتی فوج چار روز سے علاقے میں آپریشن کا ڈرامہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ذرائع کے مطابق فالس فلیگ آپریشن بھارتی ڈرامہ ہے جس کے ذریعے بھارت ایک سے زیادہ اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔

مودی سرکار کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کا الزام عائد کرنے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار نے اپنے ہی شہریوں اور فوجی افسران کی بَلی چڑھانا شروع کردی ہے۔ متعدد ثبوتوں اور شواہد سے ثابت ہوچکا ہے کہ بھارت ایک بار پھر پلوامہ ڈرامے کو دہرا کر مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا کی بھی متعدد رپورٹس اور آڈیو ویڈیو شواہد سے ثابت ہو چکا ہے کہ بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول پر دہشتگردی پھیلا کر سیاسی عزائم حاصل کررہی ہے۔

جھوٹے فیک انکاؤنٹر کر کے اور جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا کر جنگی جنون پیدا کرنا مودی کا پرانا وتیرا ہے۔

بھارتی میڈیا سے بھی شواہد حاصل ہورہے ہیں کہ کیسے مودی سرکار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے معاہدے کو منقطع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

بھارتی حکومت، راجوڑی اور اننت ناگ میں بڑھتے ہوئے فسادات پر قابو نہ کر پانے کی صورت میں میڈیا اور عوام کے سوالات کا رخ موڑنے کے لیے پاکستان پر الزام تراشی کے اوچھے ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔

کچھ دن قبل مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے راجوڑی سیکٹر میں 5 بھارتی فوجیوں کا قتل بھی مودی کی اپنے فوجیوں کے خون سے کھیل کر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش تھی۔

بھارت کی یہی کوشیش رہی ہے کہ اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹائے۔ سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں کی گئیں تاکہ ایل او سی پر جنگی صوتحال برقرار رہے۔

اس سارے ڈرامے کا مقصد صرف سیز فائر کو توڑنے کا جواز پیدا کر کے پاکستان کے خلاف گھٹیا مہم جوئی کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔

Indian occupied Kashmir

Indian Army

Indian police

ٰIndia

Jammu and Kashmir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div