Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

چین کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، محسن نقوی

محسن نقوی 5 روزہ دورہ چین کے دوسرے دن صوبہ ننشیا پہنچ گئے
شائع 18 ستمبر 2023 05:14pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پانچ روزہ سرکاری دورہ چین کے دوسرے دن صوبہ ننشیا پہنچ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

صوبہ ننشیا کے دارالحکومت ین چوان میں ایئر پورٹ پر محسن نقوی اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی کا چینی صوبے ننشیا کے اعلی سرکاری حکام نے خیر مقدم کیا۔

صوبائی وزرا ایس ایم تنویر، ابراہیم حسن مراد ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب ماڈل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ زراعت اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

غیرملکی سرمایہ کاری میں16فیصد اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

پنجاب میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی چینی فراہم کرنے کا فیصلہ

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، ننشیا فرینڈ شپ فورم کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔

mohsin naqvi

Punjab Development

Pakistan Development

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div