Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کا جوان شہید

سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر
شائع 23 ستمبر 2023 11:51pm

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دشہت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پاک فوج کے سپاہی شکیل شفقت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی شکیل شفقت نے جام شہادت نوش کیا، جن کی عمر 21 سال اور تعلق ساکن ڈسٹرکٹ خانیوال سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

rawalpindi

ISPR

security forces

terrorist attacks

security forces operation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div