Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

ورلڈکپ: قومی اسکواڈ کے بھارتی ویزوں میں تاخیر، پی سی بی کا آئی سی سی کو احتجاجی خط

کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہورہا ہے، قومی ٹیم کا ٹریننگ پروگرام متاثر
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2023 05:05pm
تصویر/ آئی سی سی
تصویر/ آئی سی سی

**پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تاحال بھارتی ویزے نہ مل سکے جس کی وجہ سے گرین شرٹس کے ٹریننگ سیشنز بھی منسوخ ہوگئے۔ بھارتی ویزوں میں تاخیر کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو احتجاجی خط لکھ دیا۔ **

قومی کرکٹ اسکواڈ کو چار روز سے ویزوں کا انتظار ہے، نفسیاتی دباؤ کے علاوہ قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن بھی متاثر ہو رہا ہے۔

بھارت نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر رکھے ہیں، بھارتی وزارت داخلہ کی کلیٸرنس کے ساتھ ہی پاکستانی اسکواڈ کو ویزے جاری کیے جائیں گے۔

گرین شرٹس نے 25 ستمبر کو دبئی پہنچ کر 2 روزہ ٹریننگ سیشن میں حصہ لینا تھا تاہم ویزوں کے عدم اجرا کی وجہ سے دبئی ٹریننگ سیشن منسوخ ہوگیا ہے۔

ویزے جاری کیے جانے کی صورت میں قومی ٹیم 27 ستمبر کو بھارت روانہ ہو گی ، اس طرح سے ٹیم ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز سے قبل صرف 1 روزہ ٹریننگ سیشن کرسکے گی۔

پی سی بی کا آئی سی سی کو احتجاجی خط

بھارتی ویزوں میں تاخیر کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو احتجاجی خط لکھ دیا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ قومی اسکواڈ نے27 ستمبر کو بھارت روانہ ہونا ہے، قومی اسکواڈ کو تاحال ویزوں کا اجرا نہیں ہو سکا۔

پی سی بی نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ ویزے جاری کرانا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے، پاکستانی ٹیم کی روانگی میں 2 روز کی تاخیر ہوچکی ہے۔

گزشتہ روز اتوار 24 ستمبر کو بھارتی ہائی کمیشن بند ہونے کے باعث ویزوں کے حوالے سے پیشرفت نہیں ہو سکی تھی۔

ویزوں میں تاخیرکے باعث اب قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی 27ستمبر کو شیڈول ہے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان حیدرآباد دکن میں 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ اور 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے لئے وارم اپ میچز کھیلے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے ویزوں میں تاخیر پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کیا تھا جس پر آئی سی سی نے بھی پی سی بی کو اس حوالے سے یقین دہانی کروا رکھی ہے۔

بھارت کی جانب سے کوئی واضح ویزہ پالیسی سامنے نہیں آسکی جب کہ پی سی بی نے 25 رکنی اسکواڈ کے کاغذات دو ہفتے قبل بھارتی ہاٸی کمیشن کو بھجوائے تھے۔

قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر کے باعث بھارت جانے والے شائقین بھی مایوس ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے شائقین کرکٹ نے مطالبہ کیا کہ شائقین اور میڈیا کو آسانی کے لئے واہگہ بارڈر سے بائی فٹ ویزے جاری کئے جائیں۔

ٓبھارت پاکستان کے علاوہ تمام ٹیموں کو ویزے جاری کرچکا ہے اور جنوبی افریقہ، آسٹریلیا کی ٹیمیں بھارت پہنچ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان سمیت 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

PCB

ٰIndia

ICC ODI WORLD CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div