Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

بھارت نے ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کے ویزوں کی منظوری دے دی

پی سی بی کی آئی سی سی کو شکایت کام کر گئی
شائع 25 ستمبر 2023 07:29pm
علامتی تصویر: پی سی بی
علامتی تصویر: پی سی بی

ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستانی اسکواڈ کے ویزے منظور کرلیے گئے ہیں۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق پی سی بی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو احتجاجی خط لکھے جانے کےبعد بھارت نے ویزے منظور کر لیے ہیں۔

کرک انفو نے بتایا کہ آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی حکومت نے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے لیے ویزوں کی منظوری دے دی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے ماطبق بھارت نے سیکیورٹی کلیئرنس کا این اوسی بھی جاری کردیا ہے جو بھارتی ہائی کمیشن کو موصول ہوگیا ہے، ویزے لگنے کے بعد پاسپورٹ منگل کو موصول ہوں گے اور قومی اسکواڈ 27 ستمبر کو شیڈول کے تحت بھارت روانہ ہوگا۔

تاخیر کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل یو اے ای میں ٹیم کے بانڈنگ ٹرپ کا منصوبہ منسوخ کرنا پڑا تھا۔

بھارت نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر رکھے تھے۔

ویزے جاری کیے جانے کی صورت میں قومی ٹیم 27 ستمبر کو بھارت روانہ ہو گی، اس طرح سے ٹیم ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز سے قبل صرف ایک روزہ ٹریننگ سیشن کرسکے گی۔

ٓبھارت پاکستان کے علاوہ تمام ٹیموں کو ویزے جاری کرچکا ہے اور جنوبی افریقہ، آسٹریلیا کی ٹیمیں بھارت پہنچ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان سمیت 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

ICC ODI WORLD CUP 2023

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

indian visa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div