Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

بھارتی ریاست منی پور میں کرفیو نافذ، موبائل سروسز بند

نئی دہلی میں معذور مسلمان نوجوان مندر سے پرساد کھانے کے الزام میں قتل
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2023 09:27pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

بھارتی ریاست منی پورمیں دو نوجوانوں کے قتل کے بعد پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ہندوستان نے منی پور کے متعدد متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ منی پورمیں انٹرنیٹ سروس پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی ہے، ریاست میں جاری نسلی فسادات میں اب تک دو سو زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف نئی دہلی میں معذور مسلمان نوجوان مندر سے پرساد کھانے کے الزام میں قتل کردی گیا۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے منی پور کے وزیراعلیٰ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ این بیرن سنگھ کشیدہ صورتِ حال پر قابو پانےمیں ناکام رہے، پولیس بھی احتجاجی طلبا پر ڈنڈے برساتی رہی، مظاہرین پر پولیس کی کارروائی ناقابلِ قبول ہے۔

ہندوستان نے جمعرات کو اپنی شورش زدہ ریاست منی پور کے کچھ علاقوں میں کرفیو نافذ کیا۔

نسلی تشدد نے میانمار کی سرحد سے متصل شمال مشرقی ریاست کو آگ میں جھونک دیا ہے، جسے بہت سے سکیورٹی ماہرین یہاں کے دو سب سے بڑے مقامی گروپوں کے درمیان زمین، ملازمتوں اور سیاسی تسلط پر لڑی جانے والی شدید خانہ جنگی کے طور پر بیان کرتے ہیں۔

ریاستی دارالحکومت منی پور میں مقیم ایک سینئر پولیس اہلکار ایل کیلون نے رائٹرز کو بتایا کہ، ’امپھال اور کچھ دوسرے اضلاع میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کرنا پڑا۔‘

ایک اور پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بدھ کو ہوئی جھڑپوں میں 80 سے زائد طلباء زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں

بھارت: منی پور میں بار پھر سے نسلی فسادات نے سر اٹھا لیا

بھارت جل رہا ہے، ہریانہ اور منی پور پر آرون دھتی رائے بول اٹھیں

تنقید کے بعد مودی سرکار کا خواتین کو برہنہ گھمانے کی ویڈیو حذف کرنے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح ہجوم کی جانب سے حکمران سیاسی جماعت کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی، دو مقامات پر پولیس پر پیٹرول بم پھینکے جانے کے بعد صورتحال ”انتہائی کشیدہ“ تھی۔

حکام نے بتایا کہ ریاست میں موبائیل انٹرنیٹ سروسز پانچ دنوں کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔

تین مئی کو پہلی بار تشدد شروع ہونے کے بعد سے منی پور میں 180 سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں اور 50,000 سے زیادہ لوگ اپنے گھروں سے فرار ہو چکے ہیں۔

ریاست کی 32 لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی میں سے نصف کا تعلق میتی برادری سے ہے، جب کہ کوکی برادری آبادی کا تقریباً 43 فیصد ہے اور زیادہ تر پہاڑیوں میں رہتی ہے۔

جولائی میں لاپتہ ہونے والے میتی کمیونٹی کے دو طالب علموں کے مبینہ اغوا اور قتل پر احتجاج دوبارہ شروع ہو گیا۔

طالب علموں کے خاندان اور میتی کے رہنماؤں نے تازہ ترین قتل کا الزام کوکی عسکریت پسندوں پر لگایا ہے اور تشدد کو ختم کرنے میں ناکامی پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

معذور مسلمان نوجوان مندر سے پرساد کھانے کے الزام میں قتل

بھارت میں انتہا پسند ہندو، مسلمانوں کو قتل کرنے کے بہانے ڈھونڈنے لگے ہیں۔

نئی دہلی میں مشتعل ہجوم نے معذور مسلمان نوجوان کو پرساد کھانے کے الزام میں قتل کردیا۔

سندر نگری کے علاقے میں مشتعل افراد نے چھبیس سالہ نوجوان کو کھمبے سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

india

curfew

Manipur Violence

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div