Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کا امکان

حتمی فیصلہ نگراں وزیراعظم وزرات خزانہ کی مشاورت سے کریں گے
شائع 29 ستمبر 2023 05:54pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

ملک میں یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے اور مٹی کے تیل کی قمیت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی تجاویز آ گئی ہے۔

مزید پڑھیں

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں کی تردید کردی

پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے کا اضافہ، ڈیزل بھی مہنگا

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی بہتری آئی ہے جبکہ پیٹرولیم لیوی کو بڑھانے کی صورت میں قیمتوں میں زیادہ کمی کا امکان نہیں۔

حکومت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

حتمی فیصلہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ وزرات خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔

OGRA

اسلام آباد

Petroleum products

Petrol

petroleum prices

Fuel Price

Fuel Price in Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div