Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
13 Dhul-Qadah 1445  

اڈیالہ جیل میں عمران خان پر ذہنی تشدد کا دعویٰ

وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے متعدد دعوے کردیے
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2023 07:15am
Imran Khan subjected to mental torture in jail, claims lawyer - Aaj News

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وکیل نعیم پنجوتھہ کا ویڈیو پیغام شیئر کیا۔

ویڈیو میں پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل، عمران خان کے حوالے سے متعدد دعوے کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کو ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے، ان کی جان کو شدید خطرہ ہے۔

نعیم پنجوتھہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ایک انتہائی تنگ و تاریک سیل میں رکھا گیا ہے جس میں واک کرنے کی گنجائش بھی موجود نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سی کلاس میں رکھا گیا، چھوٹے سے سیل میں قید کیا گیا جہاں موومنٹ پر پابندی ہے۔

عمران خان کو دیے گئے کھانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ محفوظ کھانے کے حوالے سے ہماری جو درخواست ہے وہ ابھی تک تاخیر کا شکار ہے، محفوظ کھانے کے حوالے سے ہماری تشویش برقرار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے مطالبہ کیا کہ ان کیمرہ کے بجائے اوپن ٹرائل کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :

پی ٹی آئی کو سیاست میں ہونا ہی نہیں چاہیئے، مولانا فضل الرحمان

معاشی اندھیرے مٹانا اور عوام کو ریلیف دلانا ہی نوازشریف کا ایجنڈا ہے، شہباز شریف

چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نعیم پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ اپنے تحفظات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیر کو درخواست جمع کروائی جائے گی۔

pti

Pakistan Politics

Naeem Panjutha

IMRAN KHAN Adiyala Jail