Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کو سیاست میں ہونا ہی نہیں چاہیئے، مولانا فضل الرحمان

نوازشریف کو سیاست کا حق ہے، وہ کوئی پلان لے کر ہی واپس آرہے ہوں گے، مولانا
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2023 09:39pm
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سیاست میں ہونا ہی نہیں چاہیئے، نواز شریف کو ضرور واپس آنا چاہیئے، ہم نے الیکشن ہمیشہ آزاد حیثیت سے لڑے تاہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اختیارات تمام ضلعی باڈی کو تفویض کر دیے ہیں، ہم نے 16 ماہ ملک کی معیشت کو دلدل سے نکالنے کی کوشش کی مگر بد قسمتی سے ملک کی معیشت اور فیصلے اس وقت آئی ایم ایف کے ہاتھ میں ہیں۔

فیصل آباد کے علاقے علامہ اقبال کالونی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان نواز شریف کا اپنا ملک ہے، انہیں واپس آنا چاہیئے، نواز شریف کو واپسی پر خوش آمدید کہیں گے، نوازشریف کو واپس آنے اور سیاست کرنے کا حق ہے، نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں، نوازشریف کوئی پلان لے کر ہی واپس آرہے ہوں گے، امید ہے کہ عدالتی کارروائی سے متعلق ان کی تیاری ہو گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انضمام کے بعد فاٹا کی عوام کو 6 سیٹوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ فاٹا کی عوام سے اربوں روپے کا وعدہ کر کے صرف 80 کروڑ دیا گیا، فاٹا میں کسی قسم کا کوئی نظام موجود نہیں، انتجابی مہم کے حوالے سے امن کا کہا گیا لیکن خیر پختونخواہ اور بلوچستان میں مہم چلانا ناممکن ہے۔

مزید پڑھیں

ایجنڈے پر مسلط کی گئی حکومت نے پاکستان کو معاشی دلدل میں دھکیل دیا، فضل الرحمان

پیپلزپارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اس وقت الیکشن ہوجاتے، فضل الرحمان

جے یو آئی (ف) کا موسم سرما میں الیکشن نہ کرانے کا مطالبہ

سربراہ جے یو آئی (ف) کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے ہیں اور ہم نے ضلعی تنظیموں کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق اجازت دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں ملکی معیشت 24 سے 47 نمبر پر آگئی، اقربا پروری اور کرپشن کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے اب پی ٹی آئی کو ملکی سیاست میں ہونا ہی نہیں چاہیئے، معاشی بد حالی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی کے نظریات اور ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے۔

pti

PMLN

Nawaz Sharif

imran khan

Faisalabad

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div