Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے مزید 8 بھکاری پکڑے گئے

مسافروں میں 5 مرد اور 3 خواتین شامل،ایف آئی اے ترجمان
شائع 01 اکتوبر 2023 12:29pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ایف آئی اے نے عمرے کی آڑ میں سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے لئے جانے والے 8 مسافر پکڑ لئے، مسافروں میں 5 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔

ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے بھکاریوں اور انسانی اسمگلروں کے گروہ کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافروں میں 5 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں جن کا تعلق لودراں سے ہے، اور سب عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، دوران تفتیش مسافروں نے انکشاف کیا کہ وہ ایجنٹوں کی ملی بھگت سے سعودی عرب بھیک مانگنے کے غرض سے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کروڑ پتی بھکاری سے پولیس اہلکاروں نے 7 لاکھ روپے چھین لئے

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں نے انکشاف کیا کہ انہیں حجاز مقدس پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا، اور بھیک سے حاصل کردہ آدھی رقم سب ایجنٹ کے حوالے کرنی تھی، اور ویزے کی مدت پوری ہونے کے بعد واپس پاکستان آنا تھا۔

عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جانے والے 16 بھکاری

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی ایف آئی اے حکام کے مطابق ملتان سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والی ایک فیملی سے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی گئی تو دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ پوری فیملی بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جا رہی تھی۔

مزید پڑھیں: عمرہ ویزہ پر بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والی پوری فیملی آف لوڈ

حکام کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش 16 رکنی فیملی نے بتایا کہ 3 ایجنٹوں نے سعودی عرب میں ان کی رہائش کے انتظامات کیے تھے، بھیک میں ملنے والی آدھی رقم ہم نے ایجنٹوں کو دینا تھی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس نے کہا کہ تمام فیملی ممبران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ بھکاریوں میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔

FIA

Multan Airport

beggar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div