Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا میں جنوری کے آخر میں انتخابات مشکل ہیں، فضل الرحمان

نگراں حکومت کو کچھ نہیں سمجھتا اس میں نگراں کوئی اور ہوتا ہے، سربراہ جے یو آئی ایف
شائع 01 اکتوبر 2023 06:34pm
خیبرپختونخوا میں جنوری کے آخر میں انتخابات مشکل ہیں، فضل الرحمان۔ فوٹو ــ فائل
خیبرپختونخوا میں جنوری کے آخر میں انتخابات مشکل ہیں، فضل الرحمان۔ فوٹو ــ فائل

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملکی معیشت کو ٹریک پر لانا الیکشن سے زیادہ اہم قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابات اس وقت ضروری نہیں بلکہ ملک کی معیشت بہتر ہونا ضروری ہے، ہم ہر وقت الیکشن کے لئے تیار ہیں۔

ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابات جنوری کے آخر میں ہونے کا جو کہا جا رہا ہے اس میں خیبرپختونخوا میں انتخابات ہونا مشکل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال الیکشن کے لئے ہی جدوجہد کی ہے، کسی نے بھی میرے کہنے سے نااہل نہیں ہونا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کاموں سے ثابت کیا کہ وہ نااہل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے مسائل ابھی عدالت میں ہیں، جو بھی ملک میں اس وقت صورت حال ہے اس کی ذمہ دار تحریک انصاف اور اس کے چیئرمین خود ہیں۔

نگراں حکومت سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں نگراں حکومت والا فلسفہ ہی غلط ہے، میں نگراں حکومت کو کچھ نہیں سمجھتا اس میں نگراں کوئی اور ہوتا ہے۔

ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے متعلق جے یو آئی کے سربراہ نے کہا موجودہ دہشت گردی سے دنیا میں پیغام جائے گا کہ پاکستان پرامن ملک نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آ رہے ہیں، مریم نواز

ملک میں کسی اور سیاسی جماعت کی گنجائش نہیں، رانا تنویرحسین

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد وطن واپسی کیلئے تیار ہیں، ایسے میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو نواز شریف کا ویلکم کرنا چاہیے۔

Nawaz Sharif

Molana Fazal ur Rehman

general elections 2023

Special Investment Facilitation Council

cypher case Imran Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div