Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

کامیاب اسکائی ڈائیونگ کے بعد 104 سالہ خاتون اگلے ایڈونچر کیلئے تیار

واکرسے چلنے والی ڈورتھی کی یہ بےمثال کامیابی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھی جائے گی
شائع 03 اکتوبر 2023 02:51pm
تصویر : اے پی
تصویر : اے پی

ہمت اور جذبے جوان ہوں تو عمر کے ہندسے واقعی بس ایک ’نمبر‘ ہوتے ہیں، اصل چیز تو دل کا جوان ہونا ہے جوجوش وجذبے کو بھی ساتھ لیے چلتا ہے، 104 سالہ امریکی خاتون نے اس ضعیف العمری میں کامیاب اسکائی ڈائیونگ سے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والی معمرڈورتھی ہافنز نے بلندی سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر یہ بات ثابت کردی کہ جب شوق ہو تو کچھ نہیں دیکھا جاتا۔ ان کا نام اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھا جائے گا۔

امریکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق واکر کے سہارے چلنے والی وروتھی ہافنر نے شمالی الینوئے میں انسٹرکٹر کی مدد سے کامیابی سے اسکائی ڈائیو کیا۔

شکاگو ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق، شکاگو سے تقریبا 85 میل (140 کلومیٹر) جنوب مغرب میں واقع اوٹاوا کے ’اسکائی ڈائیو شکاگو‘ میں زمین کو چھونے کے بعد ڈوروتھی ہوفنر نے پرجوش ہجوم سے کہا، ’ایج اِز جسٹ آ نمبر‘۔

اس سے پہلےسویڈن سے تعلق رکھنے والی 103 سالہ لینیا انگیگرڈ لارسن نے مئی 2022 میں عمر رسیدہ اسکائی ڈائیور کا اعزاز حاصل کیا تھا، ان کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں موجود ہے۔

ڈبلیو ایل ایس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسکائی ڈائیو شکاگو اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز ہوفنر کی چھلانگ کی بطورایک ریکارڈ کے طور پر تصدیق کرے۔

ہوفنر نے پہلی بار 100 سال کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کی تھی۔ انہوں نے اپنے واکر کو جہاز سے کچھ ہی فاصلے پر چھوڑا تھا۔

جب انہوں نے پہلی بار اسکائی ڈائیونگ کی تو لگا کہ انہیں طیارے سے باہر دھکیلنا پڑے گا۔ لیکن اتوار کے روز امریکی پیراشوٹ ایسوسی ایشن کے سرٹیفائیڈ انسٹرکٹرسے خود ہوفنر نے 13,500 فٹ (4،100 میٹر) بلندی سے چھلانگ لگانے پر زور دیا۔

##مزید پڑھیں:

دادی نے 92 سال کی عمرمیں پڑھنا لکھنا سیکھ کراپنے ’نوٹ‘ بچا لیے

عمر رسیدہ افراد اپنی نفسیاتی صحت کی حفاظت کیسے کرسکتے ہیں؟

بڑھاپے کو خاطر میں نہ لانے والے 20 زندہ دل عمر رسیدہ افراد

بہترین فارورڈ رول مکمل کرنے کے بعد فری فال میں مستحکم پرواز کے ساتھ ہوفنر نیچے اتریں تو خوشی کا کا کوئی عالم نہ تھا۔

جیسے ہی وہ زمین پر پہینچیں انکےدوست انھیں مبارک باد دینے کے لیے دوڑ پڑے، جبکہ ان میں سے ایک ہوفنر کا ریڈ واکر لے کر آیا۔ جس سے وہ اسوسی ایشن تک آئیں تھیں ان سے پوچھا گیا کہ زمین پر واپس آکر کیسا محسوس ہوا۔

ڈوروتھی ہافنر کا کہنا تھا کہ، ’ یہ سب کچھ بہت شاندار اورحیرت انگیز تھا، اس سے بہتر نہیں ہو سکتا تھا’۔

دسمبر میں ڈوروتھی ہافنر 105 برس کی ہو جائیں گی اور اب وہ ہاٹ ائر بیلون میں سوار ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

America

Women

Sweden

lifestyle

interest

old age lady

skydiving

Guianese book of record

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div