Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

بھارت نے کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب منسوخ کردی

افتتاحی تقریب 4 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونی تھی
شائع 03 اکتوبر 2023 03:12pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بھارت کی جانب سے تفصیلات سامنے آنے کے بعد اچانک ہی آئی سی سی ورلڈ کپ2023 کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز5 اکتوبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، دونوں جانباز ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افتتاحی تقریب مبینہ طور پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے منسوخ کی ہے، تاہم تقریب منسوخ کرنے کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

لیجنڈ ادکار امیتابھ کو ورلڈ کپ کرکٹ میچز دیکھنے کے لئے گولڈن ٹکٹ دے دیا گیا

آئی سی سی ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین کیلئے ’موقع موقع‘ کی طرز پر گانا ریلیز

ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان کونسی پوزیشن پر

ذی نیوز کے مطابق بی سی سی آئی بھارت اور پاکستان کے درمیان 14 اکتوبر کو ہونے والے اس بلاک بسٹر مقابلے سے پہلے احمد آباد میں ایک تقریب منعقد کرنے پر غور کر رہا ہے۔

اس سے قبل جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق شاندار افتتاحی تقریب کا آغاز 4 اکتوبرکو بھارت میں مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے ہونا تھا جس میں معروف بالی ووڈ اداکاروں اور گلوکاروں نے شرکت کرنی تھی۔

اس تقریب میں کاروباری شخصایت سمیت دیگر ممالک کے بورڈز کوبھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

شرکاء کو محظوظ کرنے کیلئے شریا گھوشال، اریجیت سنگھ، اور لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے افتتاحی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگانا تھا۔

india

Opening ceremony

sports

lifestyle

ICC ODI WORLD CUP 2023

5 october

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div