Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

حکومت کا متعدد سرکاری کمپنیوں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

تیل و گیس اور بجلی کی متعدد کمپنیوں کے آڈٹ کیلئے آڈیٹر جنرل کو ہدایات جاری کردی گئیں، ذرائع
شائع 05 اکتوبر 2023 12:51pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نگراں حکومت نے آڈیٹر جنرل پاکستان کو متعدد سرکاری کمپنیوں کے اسپیشل آڈٹ کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تیل و گیس اور بجلی کی متعدد کمپنیوں کا آڈٹ کروایا جائے گا، کیونکہ وزارت خزانہ کو کمپنیز کے اپنے آڈیٹرز کی رپورٹس پر اعتماد نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن اور پاور ڈویژن کی بیوروکریسی ان کمپنیوں کو ریموٹ کنٹرول کرتی ہے، کمپنیوں کے اصل مالی اور بدانتظامی کے باعث نقصانات جاننے کے لئے آڈٹ کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ نگراں حکومت سرکاری کمپنیوں کا انتظامی کنٹرول نجی شعبے کے حوالے کرنا چاہتی ہے، لہٰذا آڈٹ رپورٹس آنے کے بعد مختلف کمپنیوں کی نجکاری کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیکس اصلاحات کیلئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم

سرکاری کمپنیوں کو متعلقہ وزارتوں کی ماتحتی سے نکالیں گے، نگراں وزیر خزانہ

اس کے علاوہ منافع بخش یا منافع بخش ہو سکنے والے اداروں کا انتظامی کنٹرول نجی شعبے کو دیا جائے گا جب کہ نقصان دہ کمپنیوں کی فوری فروخت کی تجویز دی جائے گی۔

اسلام آباد

Caretaker government

Ministry of Finance

Audit

Shamshad Akhtar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div