Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

مقدمات سے بچنے کیلئے ٹرمپ نے اسپیکر بننے کی تیاری کر لی

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف چلنے والے مقدمات میں دو وفاقی الزامات بھی شامل
شائع 05 اکتوبر 2023 10:46pm
مقدمات سے بچنے کیلئے ٹرمپ نے اسپیکر بننے کی تیاری کر لی۔ فوٹو ــ فائل
مقدمات سے بچنے کیلئے ٹرمپ نے اسپیکر بننے کی تیاری کر لی۔ فوٹو ــ فائل

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میک کارتھی کو دو روز قبل ہٹادیا گیا جس کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسپیکر کا الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔ سابق صدر کے سیاسی حریف سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ مقدمات سے بچنے کیلئے اسپیکر بننے کی تیاری کررہےہیں۔

امریکا میں ایوان نمائندگان کا نیا اسپیکر کون ہوگا اس حوالے سے سیاسی بحث کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اس وقت مقدمات کا سامنا کررہے ان کے اسپیکر بننے کا خیال ظاہر کیا جارہا ہے۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی قانونی مشکلات یہ ہیں کہ ان کے خلاف چلنے والے مقدمات میں دو وفاقی الزامات بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سٹی کی ایک عدالت کے باہر کہا، کہ بہت سے لوگ مجھے اسپیکر کے حوالے سے فون کر رہے ہیں لیکن میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ہم وہ سب کچھ کریں گے جو ملک اور دیگر ریپبلکن پارٹی اور عوام کے لیے بہتر ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی توجہ دوبارہ صدارتی انتخاب جیتنے پر مرکوز ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر میک کارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب ایوان نمائندگان نے اپنے ہی رہنما کو ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا۔

میک کارتھی کو معزول کرنے کے لیے کامیاب ووٹنگ کے فوری بعد حامیوں کی جانب سے ٹرمپ کا نام پیش کیا گیا اور ٹرمپ کے ایک مشیر نے منگل کی رات این بی سی نیوز کو بتایا کہ ایوان نمائندگان کے ریپبلکن ارکان پہلے ہی ٹرمپ کو عبوری اسپیکر کے طور پر کام کرنے کے لیے کہہ رہے تھے۔

گزشتہ رات فاکس نیوز کے شان ہینیٹی شو میں اوہائیو کے ریپبلیکن رکن جم جورڈن نے ٹرمپ کے ’عبوری‘ اسپیکر بننے سے متعلق سوالات سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے بار بار کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ صدر بنیں۔ تاہم میزبان کے زور دینے پر جم جورڈن نے آخر کار کہا کہ وہ ٹرمپ کو “1600 پنسلوانیا ایونیو پر چاہتے ہیں لیکن اگر وہ اسپیکر بننا چاہتے ہیں تو یہ بھی ٹھیک ہے۔

خیال رہے کہ سابق صدر ٹرمپ اکثر صدارتی امیدوار کی حیثیت سے اپنی پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے تھے محکمہ انصاف کو ان پر مقدمہ نہیں چلانا چاہئے ، بشمول یہ کہ ان کے پاس مقدمے میں شرکت کرنے یا اپنے دفاع میں حصہ لینے کا وقت نہیں ہے۔

ٹرمپ کے سیاسی حریف سمجھتے ہیں کہ اگر انہیں ایوان نمائندگان کا اسپیکر نامزد کیا جاتا ہے تو ٹرمپ ایک بار پھر اپنے موقف کا استعمال کرتے ہوئے یہ دلیل دینے کی کوشش کر سکتے ہیں کہ ان کے مقدمے کی سماعت میں تاخیر ہونی چاہیے۔

کچھ ریپبلکنز یہ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ ایک سیاسی خواب ہے کیونکہ ٹرمپ اسپیکر کی دوڑ جیتنے کے لئے درکار 218 ووٹوں کو یکجا کرنے سے قاصر ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپبلکن ایوان نمائندگان کے موجودہ قوانین دراصل کسی ایسے شخص کو بطور اسپیکر خدمات انجام دینے سے روکتے ہیں جس پر جرم کا الزام ہو۔ اور ٹرمپ کو متعدد الزامات کا سامنا ہے۔

واضح رہےکہ امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے ہاؤس آف اسپیکر کیون میک کارتھی کوعدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے عہدے سے ہٹایا، یہ ان کی اپنی پارٹی کے اندراندرونی لڑائی اور دائیں بازو کی جانب سے مسلسل چیلنجز کا نتیجہ ہے۔

ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس سے تعاون پر ریپبلکن اراکین مک کارتھی سے سخت ناراض تھے، اسی لیے خلاف اُن کے خلاف قرارداد پیش کی گئی۔

میک کارتھی کو منگل کی شام 216 کے مقابلے میں 210 ووٹوں سے ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا۔

Donald Trump

USA

House Republicans

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div