Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

امریکی آرٹسٹ نے چاک سے سب سے بڑی تصویر بنا کر حیران کردیا

آرٹسٹ اس تصویر سے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوششوں میں سرگرم ہیں
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2023 01:49pm
تصویر: سی ٹی انسائیڈر/ویب سائٹ
تصویر: سی ٹی انسائیڈر/ویب سائٹ

کنیکٹیکٹ میں امریکی آرٹسٹ پریتی گنڈاپورگنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوششوں میں سرگرم ہیں، آرٹسٹ نے اپنے گھر کے باہر فٹ پاتھ پرچاک سے ایک منفرد تصویر بنا کرحیران کردیا۔

پریتی گنڈاپور نے تن تنہا اس ہفتے کے اوائل میں امریکہ میں بلیو سپروس روڈ پر واقع اپنے گھر کے قریب فٹ پاتھ پر ناردرن لائٹس سے متاثر ہوکر 2,389,059 مربع فٹ ایک تصویر بنائی۔

مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی آرٹسٹ نے کہا کہ وہ اپنے اس فن میں صرف وہی کام کرتی ہیں، جو انہیں خوش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تصویر کو بنانے میں ان کو تین دنوں میں تقریباً 22 گھنٹے لگے، اور یہ تصویر تقریباً 500 چاک سے بنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

کینیڈا جانے کی خواہش رکھنے والے ہوشیار، ’یہ بس ایک پھندا ہے‘

برطانوی ریستوران جہاں ناشتے کیلئے بکنگ چار برس پہلے کرانا پڑتی ہے

موبائل فون پانی میں گرجانے پر کیا کرنا چاہئے؟

انہوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے رنگ لیے یہ شمالی روشنیاں(ناردرن لائٹس) قدرت کی جانب سے فن کا بہترین مظاہرہ ہے۔

پریتی گنڈاپور خود کو اس تصویر کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کی کوششوں میں سرگرم ہیں۔

آرٹسٹ نے بتایا کہ انہوں نے اس بڑے آرٹ سے پہلے 15 بائی 10 فٹ کا ایک چھوٹا سا پریکٹس پیس تیار کیا تھا، انہوں نے حالیہ برسوں میں اپنے رنگین چاک ڈرائنگ میں مزید توجہ دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا خواب تھا کہ وہ گنیز ورلڈ ریکارڈز سے یہ اعزاز حاصل کریں، لیکن ان کا بنیادی مقصد یہ بھی دیکھنا ہے کہ وہ خود کوآرٹ کے اس شعبے میں کس حد تک آگے بڑھا سکتی ہیں۔

فی الحال تن تنہا چاک سے بنائی جانے والی تصویر کا یہ ریکارڈ گیووینی باسِل کے پاس ہے۔ انہوں نے 2021 میں 2152.78 مربع فٹ بڑی تصویر بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

Artist

artwork

Guinness World Record

interesting

American Artist

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div