Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

اسٹریٹ کرمنلز کی گرفتاریاں شروع، کراچی میں 5 روز کے دوران بڑی تبدیلی آئیگی، حارث نواز

کچے میں بہت وارداتیں ہوگئیں، وہاں پر لوگ سرنڈر کررہے ہیں، نگراں صوبائی وزیر داخلہ
شائع 10 اکتوبر 2023 01:40pm
نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز۔ فوٹو — فائل
نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز۔ فوٹو — فائل

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں 5 روز کے دوران بڑی تبدیلی آئے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث نواز نے کہا کہ آج ملیرجیل کے دورے پر وہاں کا انتظام دیکھ کر خوشی ہوئی، ملیر جیل کی روٹی بہت اچھی تھی، مجھے اندازہ نہیں تھا جیل میں اچھا انتظام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملیر جیل میں افغان مہاجرین کو بھی دیکھا ہے، اب افغان باشندوں کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بلوچستان سے واپس افغانستان بھیج دیں گے۔

حارث نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کےساتھ زیادتی نہیں کرنی، غیر قانونی طور پر آئے ہوئے جو ہیں وہ کرائم میں ملوث ہیں، لہٰذا ہم غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کردیں گے، البتہ جو رجسٹرڈ ہیں وہ پاکستان میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

جس سردار کے علاقے سے بندہ اغوا ہوا اس سردار پر مقدمہ ہوگا، نگراں وزیر داخلہ سندھ

نگراں وزیر داخلہ کی کشمور مغویوں کے اہلخانہ کو جلد بازیابی کی یقین دہانی

نگراں صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ کچے میں بہت وارداتیں ہوگئی ہیں، وہاں پر لوگ سرنڈر کررہے ہیں، کسی کو قانون کو ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سکرنڈ واقعہ کی رپورٹ تیار ہوگئی، کل سکرنڈ واقعہ کی فیملی سے ملوں گا ، ہم نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث لوگوں کو پکڑنا شروع کردیا ہے، لہٰذا کراچی میں چار سے پانچ روز میں بہت تبدیلی آئے گی۔

karachi

Karachi Street Crimes

kacha operation

Haris Nawaz

Illegal Afghan Residents

Illegal Afghan Immigrants