Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

عمران سمیت دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، الیکشن کمیشن کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ

پہلے تو چیئرمین پی ٹی آئی یہاں پر آتے نہیں تھے، اب پروڈکشن آرڈر کا کہہ رہے ہیں، الیکشن کمیشن
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 04:36pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

توہین الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہعمران خان جیل میں ہیں، لہٰذا ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں تاکہ وہ یہاں پیش ہوسکیں۔

کمیشن نے کہا کہ ہم چارج فریم کردیں گے، آپ نے اپنے دفاع میں جو پیش کرنا ہے وہ آپ کی مرضی، البتہ آپ شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں ہم پھر پروڈکشن آرڈر جاری کردیتے ہیں اور سکیورٹی کے لئے آئی جی کو بھی لکھ دیں گے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ عمران خان کو سکیورٹی بنیاد بنا کر دیگر عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا، ممب رنثار درانی نے کہا کہ پہلے تو چیئرمین پی ٹی آئی یہاں پر آتے نہیں تھے ، اب پروڈکشن آرڈر کا کہہ رہے ہیں۔

دوران سماعت اسد عمر بھی کمیشن کے روبرو پیش ہوئے جب کہ فواد چوہدری کے وکیل نے پیش ہوکر بتایا کہ ان کے موکل کی طبعیت خراب ہے۔

اسد عمر نے 24 تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تو ممبر نثار درانی نے کہا کہ 24 اکتوبر تک فواد چوہدری کی طبیعت ٹھیک ہوجائے گی اور اسی بہانے آپ دونوں کی ملاقات بھی ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

توہین الیکشن کمیشن، عمران خان، اسد عمر اور فواد پر 11 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہوگی

الیکشن کمیشن کے انتخابات کے اعلان پر تحریک انصاف حیران

بعد ازاں کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

pti

imran khan

Asad Umer

Fawad Chaudhary

Contempt Election Commission Case

Election Commission of Pakistan (ECP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div